کولکاتا: کولکاتا کے 179 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گجرات نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ اس قبل پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے اور جیت کے لیے گجرات ٹائٹنز کو 180 رنز کا ہدف دیا۔ کولکاتا کی جانب سے سلامی بلے باز رحمن اللہ گرباز نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا ٹیم کے لیے اچھی شروعات کی۔ انڈین پریمیئر لیگ 2023 کے 39ویں میچ میں آج کولکاتا نائٹ رائیڈرز کا مقابلہ گجرات ٹائٹنز سے ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ بہت اہم ہونے جا رہا ہے۔ آج کے میچ میں گجرات نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ ویسے اگر دیکھا جائے تو دونوں ٹیموں کے درمیان یہ آئی پی ایل کا تیسرا میچ ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک میچ جیت چکی ہے۔ 2022 میں کھیلے گئے میچ میں گجرات ٹائٹنز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو 8 رنز سے شکست دی تھی، جب کہ گزشتہ میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی اور گجرات ٹائٹنز کی جانب سے دیے گئے 204 رنز کے ہدف کا تعاقب شاندار طریقے سے کیا تھا۔
بتادیں کہ دونوں ٹیمیں اپنا آخری میچ جیتنے کے بعد ایڈن گارڈنز کے میدان میں آمنے سامنے ہیں۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے لگاتار چار میچ ہارنے کے بعد آخری میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو 30 رنز سے شکست دی۔ دوسری جانب راجستھان رائلز سے میچ ہارنے کے بعد گجرات ٹائٹنز کی ٹیم لگاتار دو میچ میں جیت کرچکی ہے۔ گزشتہ میچ میں گجرات ٹائٹنز نے ممبئی انڈینز کو 55 رنز کے بڑے فرق سے شکست دی تھی۔ اس طرح ہاردک پانڈیا کی ٹیم ایک بار پھر یہ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اونچا مقام حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، جب کہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز اپنے ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی اور پوائنٹس ٹیبل میں 8 پوائنٹس حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔
مزید پڑھیں: