ETV Bharat / sports

آئی پی ایل: سنسنی سے بھرپور میچ میں پنجاب نے راجستھان کو شکست دی

author img

By

Published : Apr 13, 2021, 7:31 AM IST

بڑے اسکورنگ میچ میں سنسنی سے بھرپور مقابلہ میں کپتان سنجو سیمسن کی شاندار سنچری کے باوجود پنجاب نے راجستھان کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

آئی پی ایل: سنسنی سے بھرپور میچ میں پنجاب نے راجستھان کو شکست دی
آئی پی ایل: سنسنی سے بھرپور میچ میں پنجاب نے راجستھان کو شکست دی

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں پنجاب کنگس اور راجستھان رایلز کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلہ میں کپتان سنجو سیمسن کی 119 رنز کی بہترین اننگز کے باوجود راجستھان رائلز کو پیر کے روز پنجاب کنگز کے خلاف آئی پی ایل میچ میں چار رن سے قریبی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کپتان لوکیش راہل (91) اور دیپک ہڈا (64) کی خطرناک بلے بازی کی بدولت پنجاب کنگس نے راجستھان رائلس کے خلاف آئی پی ایل مقابلے میں پیر کے روز 20 اوور میں چھ وکٹ پر 221 رن کا ہمالیائی اسکور بنایا تھا۔ راجستھان نے سیمسن کی شاندار سنچری اننگز کی بدولت اس بڑے ہدف کا تعاقب کیا لیکن سیمسن آخری گیند پر چھکا اڑانے کی کوشش میں دیپک ہڈا کے ہاتھوں باؤنڈری پر آوٹ ہوگئے، اس طرح راجستھان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پنجاب نے راجستھان کو 4 رنز سے شکست دے دی

سیمسن نے اپنے پہلے ہی میچ میں بطور کپتان سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ بنایا لیکن وہ ٹیم کوجیت نہیں دلا سکے۔ سیمسن نے صرف 63 گیندوں پر 119 رنز میں 12 چوکے اور سات چھکے لگائے۔ سیمسن اننگز کی چوتھی ہی گیند پر بلے بازی کے لئے اترے اور آخری گیند پر پویلین لوٹے۔ آخری اوور میں راجستھان کو جیت کے لئے 13 رن کی ضرورت تھی لیکن ٹیم صرف چار رن سے ہدف سے دور رہ گئی۔

کرس گیل نے 28 گیندوں میں 40 رنز میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے

اس سے قبل جب راہل اپنی سنچری سے محض نو رنز دور تھے تو وہ باؤنڈری پر کھڑے راہل تیوتیا کے بہترین کیچ سے آؤٹ ہوگئے۔ چیتن سکاریا کی گیند پر تیوتیا نے باؤنڈری پر شاندار کیچ لیا۔ پچھلے سیشن میں سب سے زیادہ رن بنانے والے راہل اس مرتبہ 50 گیندوں میں سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 91 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

سیمسن نے صرف 63 گیندوں پر 119 رنز میں 12 چوکے اور سات چھکے لگائے

چوتھے نمبر پر بلے بازی کیلئے آئے دیپک ہڈا نے صرف 28 گیندوں پر 64 رنز میں چار چوکے اور چھ چھکے لگائے۔ تیسرے نمبر پر پہنچنے والے کرس گیل نے 28 گیندوں میں 40 رنز میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اوپنر میانک اگروال نے نو گیندوں پر 14 رنز میں دو چوکے لگائے۔

پنجاب کے کپتان راہل نے پہلی وکٹ کے لئے مینک کے ساتھ 22 رنز، دوسری وکٹ کے لئے گیل کے ساتھ 67 رنز، ہڈا کے ساتھ تیسری وکٹ کے لئے 105 رنز جوڑے، اس طرح پنجاب کی ٹیم کو 200 سے آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ نکولس پورن کو کرس مورس نے لیگ سائیڈ میں سکاریا کے ہاتھوں کیچ کرایا جبکہ رچرڈسن اننگز کی آخری گیند پر چیتن سکاریا کا شکار بنے۔

راجستھان کی طرف سے آٹھ گیند بازوں نے جدوجہد کی لیکن کامیابی چیتن سکاریا اور مورس کو ملی۔ سکاریا نے چار اوور میں 31 رن پر تین وکٹیں اور مورس نے 41 رن پر دو وکٹ حاصل کیں۔ ریان پراگ کو ایک اوور میں سات رن پر گیل کا وکٹ ملا۔

پنجاب کی طرف سے ارشدیپ سنگھ سب سے کامیاب گیند رہے۔ انہوں نے 35 رن دے کر تین کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا جبکہ محمد شامی نے 33 رن دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.