ETV Bharat / sports

IPL Batting Records کے کے آر کے بلے باز رن بنانے کے معاملے میں تمام ٹیموں سے آگے

آئی پی ایل میں دھماکہ خیز بلے بازی کا ذکر ہوتا ہے تو سب کی توجہ چنئی اور ممبئی کی ٹیم کی طرف جاتی ہے، لیکن اس معاملے میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے بلے بازوں نے سبھی ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ IPL Batting Records

IPL Batting Records at a glance
کے کے آر کے بلے باز رن بنانے کے معاملے میں تمام ٹیموں سے آگے
author img

By

Published : Mar 29, 2023, 5:12 PM IST

نئی دہلی: آئی پی ایل کا 16ویں سیزن کا آغاز 31 مارچ سے ہونے جارہا ہے۔ آئی پی ایل میں اب تک کھیلے گئے 15 سیزن کے دوران بیٹنگ کے اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی ٹیم جس نے صرف 2 بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتا ہے اور صرف ایک بار رنر اپ رہی ہے، تمام ٹیموں سے آگے ہے۔ اس معاملے میں اگر ہم ٹیم کے بلے بازوں کے اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو کولکاتا نائٹ رائیڈرز ایسی ٹیم ہے، جس کے بلے بازوں نے سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

آئی پی ایل میں کھیلے گئے میچوں میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے 13 بلے بازوں نے آئی پی ایل کے دوران 1000 سے زائد رنز بنائے ہیں جس میں سب سے زیادہ رنز گوتم گمبھیر کے ہیں جنہوں نے 108 میچز کھیل کر ٹیم کے لیے 3035 رنز بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ 1000 سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں رابن اتھپا، آندرے رسل، یوسف پٹھان، نتیش رانا، شبمن گل، جیک کیلس، کرس لین، منیش پانڈے، دنیش کارتک اور سورو گنگولی، سنیل نارائن اور منوج تیواری شامل ہیں۔

IPL Batting Records at a glance
کے کے آر کے بلے بازوں کا ریکارڈ

اگر ہم چنئی سپر کنگز کی بات کریں تو اس کے کل 12 کھلاڑیوں نے 1000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ چنئی سپر کنگز کے لیے سریش رائنا نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے 176 میچوں میں 4687 رنز بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ مہندرا سنگھ دھونی، ڈوپلیسی، امباتی رائیڈو، مائیک ہسی، مرلی وجے، بدری ناتھ، رویندر جڈیجہ، شین واٹسن، رتوراج گائیکواڈ ، میتھیو ہیڈن اور ڈوین براوو جیسے کھلاڑی 1000 سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

IPL Batting Records at a glance
چنئی سپرکنگ کے بلے بازوں کا ریکارڈ

اگر ممبئی انڈینز کی پر نظر ڈالی جائے تو اس کے کل 10 بلے بازوں نے 1000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں جن میں روہت شرما نے سب سے زیادہ 4709 رنز بنائے ہیں۔ ممبئی انڈینز کے لیے 182 میچ کھیلنے والے روہت شرما نے ایک سنچری اور 32 نصف سنچریوں کی مدد سے 4709 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کیرون پولارڈ، امباتی رائیڈو، سچن ٹنڈولکر، سوریا کمار یادیو، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، کوئنٹن ڈی کاک، کنال پانڈے اور فل سمنز ان بلے بازوں میں شامل ہیں جنہوں نے ممبئی انڈینز کے لیے ایک ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔

IPL Batting Records at a glance
ممبئی انڈینز کے بلے بازوں کا ریکارڈ

اس کے علاوہ دیگر ٹیموں کے ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو دہلی کیپٹلس کے کل 9 بلے بازوں نے ایک ہزار سے زیادہ رنز بنائے ہیں، جن میں رشبھ پنت نے سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں، پنت نے دہلی کے لیے 98 میچوں میں 2838 رنز بنائے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب کنگز کے کل 9 بلے بازوں نے 1000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں جن میں سب سے زیادہ رنز کے ایل راہل کے نام ہیں۔ کے ایل راہول نے پنجاب کنگز کے لیے 55 میچوں میں 2548 رنز بنائے ہیں۔

IPL Batting Records at a glance
دہلی و آر سی بی کے بلے بازوں کا ریکارڈ

اس کے ساتھ ہی راجستھان رائلز کے کل 7 کھلاڑیوں نے 1000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں جس میں سنجو سیمسن نے 110 میچ کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے 2849 رنز بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم کے کل 5 کھلاڑیوں نے 1000 سے زائد رنز بنائے ہیں، جن میں ڈیوڈ وارنر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں، انہوں نے سن رائزرز کے لیے 95 میچوں میں 4014 رنز بنائے ہیں۔

IPL Batting Records at a glance
سنرائز حیدرآباد اور راجستھان

دوسری جانب رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کی بات کریں تو اس ٹیم کی جانب سے آئی پی ایل کھیلنے والے صرف 4 کھلاڑیوں نے 1000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں، جس میں وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ وراٹ کوہلی نے رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلے گئے 223 میچوں میں 6624 رنز بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ اے بی ڈویلیئرز، کرس گیل اور جیک کیلس کا نام ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.