حیدرآباد:تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی پی ایل کے 65 ویں مہچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے ٹاس جیت کر سن رائزر حیدرآباد کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔دونوں ٹیمیں جیت کے ارادے کے ساتھ میدان میں اتری۔
سن رائزر حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 27 رن بنا لئے ہیں۔حیدرآباد کی جانب سے ابھیشیک شرما اور راہل ترپاٹھی نے اننگ کی شروعات کی۔دونوں نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے اپجی ٹیم کو ٹھوس شروعات دلانے کی کوشش کی۔
مگر کھیل کے پانچویں اوور میں مائیکل گورڈن پریس ویل نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے سن رائزر حیدر آباد کے دونوں سلامی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔ابھیشیک شرما 14 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 11 رن بنا کر آوٹ ہوئے ۔اس کے بعد راہل ترپاٹھی12 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 15 رن بناکر بریس ویل کی گیند پر آوٹ یوگئے۔
تیز گیندباز مائیکل گورڈن پریس ویل نے اپنے پہلے ہی اوور میں دونوں سلامی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دیکھا کر رائل چیلنجرس بنگلورو کو زبردست شروعات دلائی۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک سن رائزر حیدرآباد نے دو وکٹوں کے نقصان پر 76 رن بنالئے ہیں۔غور طلب بات یہ ہے کہ سن رائزر حیدرآ باد12 میچوں میں چار جیت،آٹھ شکست کے ساتھ آٹھ پوائنٹ کی بدولت 8 لیگ ٹیبل میں آخری پوزیشن پر ہے جبکہ وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم رائل چیلنجرس بنگلورو اتنے ہی میچوں میں 12 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔بنگلورو کو پلے آف کیں کوالیفائی کرنے کے لئے آج کے میچ میں کسی بھی قیمت پر جیت درج کرنی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:Shikhar Dhawan on Defeat شکھر دھون نے پنجاب کنگز کی شکست کا ذمہ دار اسپنرز کو ٹھہرایا