ETV Bharat / sports

IPL 2023 محمد سراج کی خطرناک گیند بازی کے سامنے پنجاب کنگز ہوئی بے بس - پنجاب اور بنگلور کے درمیان مقابلہ

آئی پی ایل 2023 کے 27ویں میچ پنجاب کنگز کا مقابلہ رائل چلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلا گیا۔ بنگلور نے پنجاب کے ہوم گراؤنڈ میں کھیلے گئے کو 24 رنوں سے شکست دے دی۔ IPL 2023

IPL 2023: Royal Challengers Bangalore beat Punjab King
محمد سراج کی خطرناک گیند بازی کے سامنے پنجاب کنگز ہوئی بے بس
author img

By

Published : Apr 20, 2023, 8:01 PM IST

موہالی: موہالی کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل 2023 کے 27ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے پنجاب کنگز کو 24 رنز سے شکست دے دی۔ اس سیزن میں بنگلور کی یہ تیسری جیت ہے۔ بنگلور نے پہلے کھیلتے ہوئے پنجاب کو 175 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پنجاب کی پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 150 رنز پر آوٹ ہوگئی اور اس طرح بنگلور نے پنجاب کو 24 رنوں سے شکست دے دی۔ بنگلور کی جانب سے گیند بازی کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد سراج نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج نے بنگلور کے 175 رنز کے ہدف کا دفاع کرتے ہوئے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کیا۔

پنجاب کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے اس میچ میں آر سی بی نے پنجاب کو 24 رنز سے شکست دی ہے۔ پنجاب کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آر سی بی نے پنجاب کنگز کو 174 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں پنجاب کی ٹیم 150 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

وراٹ کوہلی اور فاف ڈوپلیسی کی اوپننگ جوڑی آر سی بی کے لیے اوپننگ کرنے آئی۔ ان دونوں کی شاندار شراکت کی وجہ سے آر سی بی کی شروعات شاندار رہی۔ جہاں ایک طرف ڈوپلیسی نے 56 گیندوں میں 84 رنز بنائے تو دوسری طرف وراٹ کوہلی نے 47 گیندوں میں 59 رنز بنائے، لیکن ان دو وکٹوں کے نقصان کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے آر سی بی کی بیٹنگ لائن پوری طرح سے گر گئی ہے۔ میکسویل صفر پر آؤٹ ہوئے تو دنیش کارتک صرف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مہیپال لومرنوٹ اور شہباز احمد بھی 10 رنز کا ہندسہ عبور نہ کر سکے۔

اتھروا تیدے اور پربھسمرن سنگھ پنجاب کے لیے اوپننگ کرنے آئے۔ اتھروا تیدے پہلے اوور کی دوسری گیند پر آؤٹ ہوئے، محمد سراج پہلا اوور کر رہے تھے۔ کچھ ہی دیر میں پنجاب کنگز کو ایک اور دھچکا لگا جب میتھیو شارٹ تیسرے اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ یہ وکٹ ونیندو ہسرنگا کے حصے میں آئی۔ جب محمد سراج اپنا دوسرا اوور کر کے واپس آئے تو انہوں نے لیام لیونگسٹون کی وکٹ حاصل کی۔ اس دوران خاص بات یہ تھی کہ آر سی بی کو محمد سراج کی دونوں وکٹوں کے لیے ڈی آر ایس لینا پڑا کیونکہ امپائر نے ناٹ آؤٹ کا فیصلہ دیا۔ آر سی بی کے دونوں ڈی آر ایس کامیاب رہے۔

اس سیزن میں آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی اور پنجاب کے کپتان سیم کرن بھی صرف 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ یہ پنجاب کے لیے ایک اور بڑا دھچکا تھا. پربھسمرن سنگھ کی کارکردگی اچھی رہی, لیکن وہ ففٹی بنانے سے محروم رہے، پربھسمرن 30 گیندوں پر 46 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آخر میں وکٹ کیپر جیتیش شرما نے شاندار بلے بازی کی لیکن وہ ٹیم کو جتوانے میں ناکام رہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.