ETV Bharat / sports

IPL 2023 راجستھان رائلس نے پہلے گیند بازی کا فیصلہ

author img

By

Published : May 19, 2023, 7:49 PM IST

راجستھان رائلس نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم پنجاب کنگس کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ دونوں ٹیموں نے اس میچ کے لئے اپنی اپنی فرسٹ الیون میں تبدیلی کی ہے۔ پنجاب کنگس کی شروعات مایوس کن رہی ۔پہلے اوور میں ہی سلامی بلے بازپربھا شمرن سنگھ دو رن بنا کر آوٹ ہوگئے

راجستھان رائلس نے پہلے گیند بازی کا فیصلہ

دھرمشالہ :ریاست ہماچل پردیش کے دھرمشالہ میٰں انڈین پرئمیر لیگ 2023 کے 66 ویں میچ میں راجستھان رائلس اور پنجاب کنگس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ دونوں ٹیموں کو پلے آف میں کوالیفائی کرنے کے لئے آج کے میچ میں جیت درج کرنا لازمی ہے۔حالانکہ دونوں ٹیموں کے لئے پلے آف کا سفر نہایت ہی مشکل اور چیلنجنگ ہے۔ دھرمشالہ میں واقع ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں راجستھان رائلس نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم پنجاب کنگس کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔دونوں ٹیموں نے اس میچ کے لئے اپنی اپنی فرسٹ الیون میں تبدیلی کی ہے۔

کنگس پنجاب کے کپتان شئکھر دھون نے کہاکہ ٹیم میں ایک دو تبدیلی کی گئی ہے۔ہماری کوشش ہے کہ توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ ٹاس سے فرق نہیں پڑتا ہے۔ ہم اور بعد میں بیٹنگ کے بارے میں نہیں بلکہ شاندار کھیل کامظاہرہ کرنے کو لےکر سوچ رہے ہیں۔ دوسری طرف راجستھان رائلس کے کپتان سنجو سمسن نے کہاکہ ہم ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنا چاہتے تھے۔ٹاس جیت کر ہم نے پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا،پچ اچھی ہے۔دوسری اننگز میں بلے بازوں کو مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ میچ میں جیت ضروری ہے۔اس کے بعد دیکھیں گے آگے کیا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:IPL 2023 حیدرآباد کو شکست دے کر بنگلور پلے آف کی دوڑ میں برقرار

واضح رہے کہ راجستھان رائلس اس وقت 13 میچوں میں چھ جیت اور سات شکست کے ساتھ 12 پوائنٹ کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے۔آج کے میچ میں جیت کی صورت میں پوائنٹ ٹیبل میں پیشرفت ممکن ہے لیکن دوسری ٹیموں کے میچوں کے نتائج پر بہت کچھ منحصر ہے۔ دوسری طرف پنجاب کنگس 13 میچوں میں چھ جیت اور سات شکست کے ساتھ 12 پوائنٹ کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے۔شکست کی صورت میں پنجاب کنگس کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.