لکھنؤ: آئی پی ایل 2023 کے اپنے پہلے میچ میں لکھنؤ کی ٹیم نے دہلی کیپٹلز کو 50 رنز سے شکست دی، لیکن دوسرے میچ میں کے ایل راہل کی ٹیم کو دھونی کی ٹیم کے خلاف 12 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست سے سبق لیتے ہوئے لکھنؤ کی ٹیم میں ایک ایسے اسٹار کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے، جس نے آئی پی ایل 2022 میں اپنے بلے سے مخالف دھوم مچانے میں کامیاب رہے تھے۔ کوئنٹن ڈی کاک کی لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے آل راؤنڈر دیپک ہڈا نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے اوپنر کوئنٹن ڈی کاک کے شامل ہونے سے ٹیم کا اعتماد بڑھے گا۔ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف جمعہ کو ہونے والے میچ کے تعلق سے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ہڈا نے کہاکہ 'ڈی کاک ایک عظیم کھلاڑی ہیں، ان کی آمد سے یقینی طور پر ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔'
کائل میئرز پر انحصار کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’میئرز ایک اچھے کھلاڑی ہیں جو پہلے دو میچوں میں ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں کامیاب رہے ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ٹیم ان پر منحصر ہے۔ ہماری ٹیم میں بہت سے اچھے کھلاڑی ہیں جو مخالف ٹیم کے سامنے چیلنج پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دہلی کے بلے باز آیوش وڈونی سے جب ان کی عمدہ فارم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ بہت مضبوط ہے اور کوئی بھی کھلاڑی کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا، “ٹیم سن رائزرس حیدرآباد کے لیے کسی خاص حکمت عملی پر کام نہیں کر رہی ہے۔ ہمارا کام بہتر کھیل کھیلنا ہے۔ اگر ہم اپنی چیزیں درست کرتے رہے تو ہم یقینی طور پر کھیل سے آگے ہوں گے۔ ہم نے دہلی کیپٹلس کے خلاف پہلے میچ میں ایک بڑی جیت حاصل کی، تاہم، ہم چنئی سپر کنگز کے خلاف پیچھا کرنے میں پیچھے رہ گئے۔ ہمارا منصوبہ 218 تک پہنچنے کا تھا لیکن ہر بار جو آپ سوچتے ہیں وہ ممکن نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں: