دھرم شالہ: آئی پی ایل سیزن کے 64ویں میچ میں پنجاب کنگز کا مقابلہ دہلی کیپٹلس سے ہے۔دہلی کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے، جب کہ پنجاب کنگز کے لیے یہ میچ جیتا ضروری ہے۔ اگر پنجاب کی ٹیم یہاں ہار جاتی ہے تو پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی۔ دہلی کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ ایسے میں دہلی کی ٹیم پنجاب کا کھیل خراب کر سکتی ہے۔ پنجاب کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس نے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے اور جیت کے لیے پنجاب کنگز کو 214 رنز کا ہدف دیا۔
بتادیں کہ پنجاب کنگز کی ٹیم نے اب تک 12 میچ کھیلے ہیں اور 6 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس میچ کے بعد پنجاب کنگز کی ٹیم کو ایک اور میچ کھیلنا ہے۔ اگر پنجاب کنگز یہ دونوں میچ جیت لیتی ہے اور رن ریٹ قدرے بہتر ہوتا ہے تو چوتھی ٹیم کے طور پر وہ خود کو پلے آف کی دوڑ میں شامل کر سکتی ہے۔ دوسری طرف دہلی کیپٹلس اس میچ کو جیتنے کے بعد بھی پلے آف میں نہیں پہنچ پائے گی، لیکن وہ خود کو سب سے نچلے درجے سے اوپر لے جا سکتی ہے۔
فی الحال آئی پی ایل میں کھیلنے والی 10 ٹیموں میں سے سن رائزرز حیدرآباد اور دہلی کیپٹلس پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہیں۔ اس لیے آج کے میچ میں شیکھر دھون گیند بازوں کا خوب استعمال کرنے اور مخالف ٹیم دہلی کو جلد سے جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، لیکن اگر وہ پہلے بیٹنگ کرتے ہیں تو اس کی کوشش ہوگی کہ اس گراؤنڈ پر زیادہ سے زیادہ رنز بنائے۔ پنجاب نے اس گراؤنڈ پر 232 رنز بنائے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ اس نے 111 رنز کے فرق سے جیت بھی حاصل کی ہے۔
اس سیزن میں پنجاب کنگز کے کپتان نے ٹیم کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ دھون نے ٹیم کے لیے اب تک کھیلے گئے 9 میچوں میں کل 356 رنز بنائے ہیں۔ ان کے علاوہ صرف تین دیگر بلے باز 200 سے زیادہ رنز بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ جس میں سمرن سنگھ نے 334، جیتیش شرما نے 265 اور سیم کرن نے 216 رنز بنائے۔
دوسری جانب اگر گیند بازوں کی حالت کو دیکھا جائے تو پنجاب میں صرف ارشدیپ سنگھ (16) اور نیتھن ایلس (12) نے اچھی گیند بازی کی ہے اور دونوں نے 10 سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی بھی گیند باز 10 وکٹیں لینے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ تیسرے نمبر پر ہرپریت برار ہیں جنہوں نے 11 میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ بولنگ میں راہل چاہر اور سیم کرن کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔ دونوں نے صرف 7-7 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلس کے درمیان ہمیشہ ہی قریبی لڑائی رہی ہے۔ پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلس کے درمیان اب تک کل 31 میچ کھیلے جا چکے ہیں، جس میں دہلی نے 15 اور پنجاب کنگز نے 16 میچ جیتے ہیں۔ اگر اس طرح دیکھا جائے تو پنجاب کو دہلی کیپٹلس پر تھوڑا سا برتری حاصل ہے۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب کنگز نے بھی آخری میچ میں دہلی کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں: