ETV Bharat / sports

IPL Opening Ceremony آئی پی ایل افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ و ٹالی ووڈ کے ستارے جلوہ بکھیریں گے - آئی پی ایل 2023 کا آغاز بہت جلد ہونے والا ہے

آئی پی ایل 2023 کا پہلا میچ گجرات ٹائٹنز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پہلے میچ سے قبل حسب روایت رنگارنگ افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ و ٹالی ووڈ کے بڑے ستارے پرفارم کریں گے۔ IPL 2023 opening ceremony

IPL 2023 opening ceremony
ئی پی ایل افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ و ٹالی ووڈ کے ستارے جلوہ بکھیریں گے
author img

By

Published : Mar 29, 2023, 3:29 PM IST

نئی دہلی: آئی پی ایل 2023 کے آغاز کو اب محض دو دن باقی رہ گئے ہیں۔ آئی پی ایل کے اس نئے سیزن کا پہلا میچ 31 مارچ کو دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز اور 4 بار کی آئی پی ایل چیمپئن چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ہاردک پانڈیا کی گجرات ٹائٹنز کا مقابلہ مہندر سنگھ دھونی کی چنئی سپر کنگز سے ہے۔ آئی پی ایل کے اس سیزن کا پہلا میچ 31 مارچ بروز جمعہ کو کھیلا جائے گا اور اس میچ سے قبل ہر سال کی طرح آئی پی ایل کے نئے سیزن کی شاندار افتتاحی تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گیا۔

آئی پی ایل 2023 کی افتتاحی تقریب یعنی استقبالیہ تقریب 31 مارچ بروز جمعہ کو میچ کے آغاز سے قبل منعقد کی جائے گی۔ اس بار آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں کون کون سے ستارے پرفارم کریں گے اس سلسلے میں کوئی حتمی اطلاع نہیں ہے، لیکن کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق رشمیکا مندھانا اور تمنا بھاٹیہ پرفارم کر سکتی ہیں۔ تاہم کچھ دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف، ٹائیگر شراف اور اریجیت سنگھ آئی پی ایل 2023 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کر سکتے ہیں۔ یہ تقریب احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگی۔

آئی پی ایل 2023 کا پہلا میچ ہاردک پانڈیا کی دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز اور چار بار کے آئی پی ایل چیمپئن دھونی کی چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کل 2 میچ کھیلے جا چکے ہیں اور دونوں میچوں میں گجرات نے چنئی کو بالترتیب 3 اور 7 وکٹوں سے شکست دی۔ وہیں ہادک کی قیادت میں گجرات اپنے پہلے سیزن میں ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔ چنئی سپر کنگز کی پوائنٹس ٹیبل پر 10 میں سے 9 ویں نمبر پر تھی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس سیزن کا آغاز کیسے ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.