ETV Bharat / sports

IPL 2023 صحیح وقت پر جارحانہ بلے بازی نہ کرنا مہنگا ثابت ہوا، سنگاکارا

جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں لکھنؤ نے راجستھان کو 10 رنز سے شکست دی۔ لکھنؤ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان کی ٹیم نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

IPL 2023: RR coach Kumar Sangakkara after LSG loss ,We should have gotten over the line
IPL 2023 صحیح وقت پر جارحانہ بلے بازی نہ کرنا مہنگا ثابت ہوا، سنگاکارا
author img

By

Published : Apr 20, 2023, 3:20 PM IST

جے پور: راجستھان رائلز کے کوچ کمار سنگاکارا نے اعتراف کیا کہ انڈین پریمیئر لیگ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف ان کی 10 رن سے شکست کی وجہ صحیح وقت پر حملہ نہ کرنا بنی۔ سنگاکارا نے بدھ کو میچ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ “ہمارے اوپنرز نے اچھی شراکت داری کی، لیکن بدقسمتی سے ہم نے تین اووروں میں تین وکٹیں گنوائیں۔ ہمیں تب بھی جیت تک پہنچنا چاہیے تھا، ہمارے پاس کافی بیٹنگ باقی تھی۔ ہم نے آخری اووروں میں بہت زیادہ رن چھوڑ دیئے جہاں ہمیں بہت زیادہ باؤنڈریز لگانے کی ضرورت تھی۔

چار برس بعد اپنے ہوم گراؤنڈ سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں واپسی کرتے ہوئے رائلز نے سپر جائنٹس کو 154 پر روک دیا۔ ہدف کے تعاقب میں رائلز نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 87 رن بنائے تھے، لیکن 12ویں اوور میں یشسوی جیسوال کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ رائلز کو 51 گیندوں پر 65 رن درکار تھے، لیکن آخر کار فتح سے 10 رن کی دوری رہ گئی۔

سنگاکارا نے کہاکہ ’’میرے خیال میں ہمارا پاور پلے ان سے بہتر تھا۔ ہمیں کسی ایک اوور کو نشانہ بناکر رن بنانے کی ضرورت تھی، لیکن جب بھی ہم نے ایسا کیا، ہم نے وکٹیں گنوائیں۔ اس پچ پر بیٹنگ مشکل تھی اور ان کے (سپرجیئنٹس) گیند بازوں نے ہوشیاری سے بولنگ کی۔ بتادیں کہ لکھنؤ سپر جائنٹس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقرہہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے تھے اور راجستھان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان کی ٹیم نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ مارکس سٹوئنس مین آف دی میچ رہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.