احمد آباد: دہلی کپیٹلس نے گجرات ٹائٹنز کو پانچ رونوں سے شکست دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کپیٹلس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے اور گجرات ٹائٹنز کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گجرات نے مقررہ 20 اووز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔ گجرات کی جانب سے محمد شامی نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور دہلی کی ٹیم کو شروعات میں یک بعد کئی دھچکے دیے۔ آئی پی ایل 2023 کے 44ویں میچ میں آج گجرات ٹائٹنز کا مقابلہ دہلی کیپٹلس سے ہے۔ یہ میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ یہ دہلی کے لیے لڑو یا مرو کا میچ ہے، جس نے آٹھ میں سے چھ میچ ہارے ہیں۔ اب دہلی کو اپنے باقی تمام چھ میچ جیتنے ہوں گے۔ جب کہ گجرات کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ ہاردک پانڈیا کی قیادت میں گجرات نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دباؤ میں بھی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف 180 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم ایک مرحلے پر مشکلات کا شکار تھی، لیکن آخر کار 13 گیندیں باقی رہ کر جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔ ٹائٹنز نے آٹھ میں سے چھ میچ جیتے ہیں۔ اسپن کے شعبے میں گجرات کی ٹیم افغانستان کے سٹار راشد خان پر انحصار کرتی تھی، لیکن اب راشد کے ہم وطن نور احمد بھی بہتریں کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ نور نے چار میچوں میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں اور ان کا اکانومی ریٹ 7.33 ہے۔
وہیں اگر ہم دہلی کپیٹلس کی بات کریں تو ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز بنانے والے پرتھوی شا اور سرفراز خان اس آئی پی ایل سیزن میں بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں۔ گجرات ٹائٹنز کے مقابلے میں دہلی کیپٹلس اپنے نوجوان بھارتی بلے بازوں سے اچھی کارکردگی کی امید کرے گی۔ تاہم اگر ٹیم کی موجودہ صورتحال کو دیکھا جائے تو یہ کچھ مشکل نظر آتا ہے۔ پرتھوشی شا کی ناکامی کی وجہ سے دہلی نے فل سالٹ کو کپتان ڈیوڈ وارنر کے ساتھ اوپنگ کی۔ سالٹ نے آخری میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کیپٹلز کو امید ہے کہ وہ اپنی رفتار برقرار رکھے گا۔
مزید پڑھیں: