آئی پی ایل 2022 میں شاندار آغاز کرنے والی سنجو سیمسن کی قیادت والی راجستھان رائلز آج رائل چیلینجرز بنگلور کے خلاف میں جیت حاصل کرنے سیزن میں جیت کی ہیٹ ٹرک کرنے کے ارادے سے اترے گی جبکہ رائلز چیلینجرز بنگلور اپنی جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنا چاہے گی۔ گزشتہ میچ میں راجستھان رائلز نے جوز بٹلر کی جارحانہ سنچری اور کپتان سنجو سیمسن کی کپتانی اننگ کی بدولت ممبئی انڈینز کو 23 رنوں سے شکست سی تھی جبکہ رائل چیلینجرز بنگلور نے اپنے پچھلے میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو 3 وکٹوں سے ہرایا تھا۔ Rajasthan Royals vs Royal Challengers Bangalore
راجستھان رائلز اسکواڈ: سنجو سیمسن (وکٹ کیپر، کپتان) جوز بٹلر، یشسوی جیسوال، دیو دت پڈیکل، شیمرون ہیٹمائر، ریان پراگ، روی چندرن اشون، نودیپ سینی، ٹرینٹ بولٹ، پرسدھ کرشنا، یُزویندر چہل
رائل چیلینجرز بنگلور اسکواڈ: فاف ڈو پلیسس (کپتان)، انوج راوت، وراٹ کوہلی، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، شرفین ردرفورڈ، شہباز احمد، وانندو ہسارنگا، ڈیوڈ ولی، ہرشل پٹیل، آکاش دیپ، محمد سراج
اپنے پہلے دونوں میچ جیتنے کے بعد پراعتماد، راجستھان رائلز رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ 2022 میں جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے مقصد کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ راجستھان کی ٹیم نے اپنے گزشتہ میچ میں ممبئی انڈینز کو 23 رنز سے شکست دی تھی جبکہ فاف ڈو پلیسس کی قیادت میں رائل چیلینجرز بنگلور نے اپنا پہلا میچ ہارنے کے بعد کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تین وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم کی پچ ابتدائی طور پر تیز گیند بازوں کی مدد کر رہی ہے اور دونوں ٹیمیں اس کا فائدہ اٹھانا چاہیں گی۔ راجستھان رائلز کی جانب سے جارحانہ سلامی بلے باز جوز بٹلر شاندار فارم میں چل رہے ہیں اور وہ کسی بھی گیند بازی لائن اپ کو تہس نہس کرنے کا دم کھم رکھتے ہیں جیسا کہ انہوں نے خلاف اپنی سنچری کے دوران کیا تھا۔ تاہم انہیں اوپنر یشسوی جیسوال اور نمبر تین دیودت پڈیکل کے ساتھ کی ضرورت ہوگی۔
پہلے میچ میں نصف سنچری بنانے کے بعد راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن ممبئی کے خلاف اچھی شروعات کو بڑے اسکور میں تبدیل نہیں کر سکے۔ سیمسن اپنی کارکردگی میں تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے رہنمائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہیں گے۔ ویسٹ انڈیز کے بلے باز شمرون ہیٹمائر نے پہلے دو میچوں میں تابڑ توڑ رنز بنائے۔ راجستھان کے یہ پانچ بلے باز آر سی بی کے گیند بازوں کے لیے پریشانی کھڑی کر سکتے ہیں۔ سنجو سیمسن کی قیادت والی راجستھان رائلز ٹیم کے لیے موجودہ سیزن اب تک بہت اچھا رہا ہے اور ٹیم نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں جیت درج کی ہے۔
رائل چیلنجرز بنگلور: وراٹ کوہلی، گلین میکسویل، محمد سراج، فاف ڈو پلیسس، ہرشل پٹیل، وانندو ہسارنگا، دنیش کارتک، جوش ہیزل ووڈ، شہباز احمد، انوج راوت، آکاش دیپ، مہیپال لومرر، فن ایلن، شیرفین ردفورڈ، جیسن بہرنڈورف، سویش پربھودسائی، چاما ملند، انیشوَر گوتم، کرن شرما، ڈیوڈ ولی، رجت پاٹیدار اور سدھارتھ کول۔
راجستھان رائلز: یشسوی جیسوال، ریان پراگ، شبھم گروال، دھرو جوریل، کلدیپ یادیو، کلدیپ سین، تیجس بروکا، انونا سنگھ، کے سی کریپا، سنجو سیمسن، جوز بٹلر، رسی وین ڈر ڈوسن، ناتھن کولٹر نائل، جمی نیشم، ڈیرل مچل، کرون نائر، اوبید میک کوئے، نودیپ سینی، روی چندرن اشون، ٹرینٹ بولٹ، شمرون ہیٹمائر، دیو دت پڈیکل، پرسدھ کرشنا اور یزویندر چہل۔