ETV Bharat / sports

IPL 2022: بنگلور کے سامنے جوز بٹلر کو روکنے کا چیلنج - رائل چیلینجرز بنگلور اور راجستھان رائلز

آئی پی ایل کا 39واں میچ رائل چیلینجرز بنگلور اور راجستھان رائلز کے درمیان پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ Royal Challengers Bangalore vs Rajasthan Royals

Royal Challengers Bangalore vs Rajasthan Royals

author img

By

Published : Apr 26, 2022, 1:51 PM IST

رائل چیلنجرز بنگلور اور راجستھان رائلز کے درمیان آج ہونے والے آئی پی ایل میچ میں راجستھان کے جوس بٹلر کو روکنا بنگلور کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔ بٹلر اس وقت شاندار فارم میں ہیں اور وہ رواں سیزن اب سب سے زیادہ 491 رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ بٹلر نے یہ رن 81.83 کے اوسط اور 161.51 کی اسٹرائیک سے بنائے ہیں ۔ پچھلے آٹھ آئی پی ایل میچوں میں بٹلر کے نام چار سنچریاں ہیں۔ ایم سی اے کے میدان میں بھی ان کا ریکارڈ شاندار رہا ہے۔ بٹلر نے یہاں پانچ ٹی20 میچوں میں 51.66 کے اوسط اور 161.96 کے اسٹرائیک ریٹ سے 155 رنز بنائے ہیں۔ IPL Match Preview

جوز بٹلر 2016 کے سیزن میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی کی چار سنچریاں بنانے کے ریکارڈ کی برابری کرنے کے راستے پر گامزن ہیں۔ بٹلر جس فارم سے کھیل رہے ہیں اسے دیکھ کر ان کے لیے یہ کام مشکل نہیں لگتا۔ اگر بنگلور، جوز بٹلر کے بڑھتے ہوئے قدموں کو نہیں روک سکی تو اس کی حالت بھی وہی ہوگی جو راجستھان نے گزشتہ میچ میں دہلی کی تھی۔ راجستھان کے نوجوان بلے باز دیو دت پڈیکل اس سیزن میں اب تک اپنی کارکردگی میں تسلسل دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے سات میں سے پانچ میچوں میں 20 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے آر سی بی کے خلاف آخری میچ میں 29 گیندوں میں 37 رنز بنائے تھے جبکہ ایم سی اے میں کھیلے گئے اپنے پچھلے میچ میں انہوں نے 29 گیندوں میں 41 رنز بنائے تھے۔

دوسری جانب رائل چیلینجرز بنگلور کے تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ کے پاس بٹلر کو روکنے کی طاقت ہے۔ ہیزل ووڈ اب تک کے سیزن میں رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے بہترین گیند باز ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے چار میچوں میں 11.2 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ آئی پی ایل 2021 سے اب تک انہوں نے ڈیتھ اوورز میں اچھی گیند بازی کرتے ہوئے نو میچوں میں 8.40 کی اکانومی سے 7 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ بنگلور ٹیم اپنا آخری میچ سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف صرف 68 رنز پر آوٹ ہونے کے بعد نو وکٹوں سے ہار گئی تھی۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ بنگلور کی ٹیم اس بڑی شکست کے بعد اس میچ میں کس طرح واپسی کرتی ہے۔

اس کے علاوہ راجستھان رائلز کے لیگ اسپنر یُزویندر چہل اس سیزن میں بلے بازوں پر زبردست دباؤ بنارہے ہیں۔ سات میچوں میں انہوں نے 11.33 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 18 وکٹیں حاصل کیں۔ ایک طرف اورینج کیپ ان کے ساتھی بٹلر کے پاس جبکہ پرپل کیپ یُزویندر کے پاس ہے۔ ڈیتھ اوورز میں بھی چہل اس سیزن کے سب سے کامیاب اسپنر ہیں۔ انہوں نے 7.75 کی اکانومی کے ساتھ 24 گیندوں میں 5 بار بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا ہے۔اسی سیزن میں جب وہ اپنی پرانی فرنچائزی آر سی بی کے خلاف کھیلے تو انہوں نے 15 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

اگرچہ اس سیزن میں جوز بٹلر ہی توجہ کا مرکز رہے ہیں لیکن راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے سات اننگز میں 171.79 کے اسٹرائیک ریٹ سے 201 رنز بنائے ہیں۔ ایم سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اپنے آخری چار میچوں میں سیمسن نے ایک بار سنچری اور ایک نصف سنچری بنائی ہے۔ اس کے علاوہ راجستھان کے تیز گیندباز پرسدھ کرشنا نے ایک ایسے میچ جس میں میں چار اوورز میں صرف 22 رنز دیے تھے جس میں مجموعی طور پر 429 رنز بنے تھے۔ پرسدھ نے سات میچوں میں 8.14 کی اکانومی سے آٹھ مرتبہ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھاکر مضبوط کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.