ETV Bharat / sports

IPL 2022: چنئی اور پنجاب میں کانٹے کی ٹکر - چنئی سُپر کنگز اور پنجاب کنگز

آئی پی ایل کا 38واں میچ چنئی سُپر کنگز اور پنجاب کنگز کے درمیان ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ Punjab Kings vs Chennai Super Kings

Punjab Kings vs Chennai Super Kings
Punjab Kings vs Chennai Super Kings
author img

By

Published : Apr 25, 2022, 3:31 PM IST

آئی پی ایل کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم کہی جانے والی چنئی سُپر کنگز آج پنجاب کنگز کے خلاف میچ میں جیت درج کر کے پلے آف کی امیدوں کا زندہ رکھنے کی کوشش کرے گی، رواں سیزن چنئی کے لیے کسی بُرے خواب سے کم نہیں ہے کیوں کہ چار بار کی چیمپیئن اس ٹیم کو 7 میچوں میں سے 5 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے اس کی پلے آف کی امیدوں کو جھٹکا لگا ہے اور اب اس کے لیے بقیہ تمام میچوں میں جیتنا لازمی ہوگیا ہے، ایک میچ میں بھی شکست چنئی کے لیے پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔ IPL Match Preview

رواں سیزن میں چنئی سُپر کنگز کھیل تمام شعبوں میں پچھڑی ہوئی نظر آ رہی ہے، چند میچوں کو چھوڑ کر یہ ٹیم جدوجہد کرتی نظر آئی، بلے بازی میں رابن اتھپا ہی ایسے بلے باز ہیں جنہوں نے اپنی کاکردگی میں تسلسل برقرار رکھا ہے جبکہ گزشتہ سیزن کے ہیرو رتو راج گائیکواڑ توقع کے مطابق کاکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے ہیں جبکہ نئے کپتان رویندر جڈیجہ بھی اپنے میعار پر کھرے نہیں اُتر پائے ہیں حالانکہ کچھ میچوں میں انہوں نے وکٹس لئے۔

دوسری جانب پنجاب کنگز نے سیزن کی شروعات اچھی کی تھی لیکن مسلسل شکست نے اس کے لیے بھی پلے آف کا راستہ مشکل کر دیا ہے، پنجاب کنگز نے ابھی تک 7 میچ کھیلے ہیں جن میں اسے 3 میچ جیت اور 4 میں شکست ملی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر ہے، پنجاب کنگز کے کاکردگی بھی تمام شعبوں میں مایوس کن رہی ہے، کپتان مینک اگروال ابھی تک فلاپ ثابت ہوئے ہیں جبکہ تجربہ کار بلے باز شکھر دھون بھی کچھ خاص پرفارمنس نہیں دکھا سکے، اس کے علاوہ گیند بازی میں صرف راہل چہر نے ہی متاثر کیا ہے اور وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہےہیں جبکہ دیگر گیند بازوں کی جانب سے انہیں کوئی خاص تعاون نہیں مل رہا ہے۔ کُل ملا کر آج کے میچ کی دونوں ٹیموں کی حالت ایک جیسی ہے اور دونوں کے لیے اپنی بقیہ میچ کرو یا مرو جیسی صورتحال والا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.