ETV Bharat / sports

لکھنؤ کے خلاف میچ میں ممبئی جیت کی تلاش میں اترے گی - IPL news

آئی پی ایل کا 37واں میچ لکھنؤ سُپر جائنٹس اور ممبئی انڈینز کے درمیان ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ Lucknow Super Giants vs Mumbai Indians

Lucknow Super Giants vs Mumbai Indians
Lucknow Super Giants vs Mumbai Indians
author img

By

Published : Apr 24, 2022, 2:08 PM IST

لگاتار سات میچ ہارنے کے بعد آئی پی ایل ٹورنامنٹ سے تقریباً باہر ہو چکی ممبئی انڈینز آج کے میچ میں لکھنؤ سُپر جائنٹس کے خلاف اپنے بکھرے تاروں کو جوڑنے کے ارادے سے اترے گی۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں ممبئی کاہدف ایک عدد جیت حاصل کرنا ہوگا جبکہ لکھنؤ ٹیم ٹاپ چار ٹیموں میں اپنی جگہ مضبوط کرنا چا ہے گی۔ لکھنؤ سات میں سے چار میچ جیت کر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے جبکہ ممبئی کو سات میچوں میں ابھی تک ایک بھی جیت نصیب نہیں ہوئی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے آخری نمبر پر ہے۔ IPL Match Preview

ممبئی انڈینز ٹیم جہاں ایک جانب جدوجہد کر رہی ہے تو وہیں سوریہ کمار یادو نے اپنے فارم کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ ان کے نام پانچ اننگز میں 58 کی اوسط اور 153.64 کے اسٹرائیک ریٹ سے 232 رن ہیں۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں بھی سوریہ کا ریکارڈ بہترین ہے اور انہوں نے گزشتہ 10 آئی پی ایل میچوں میں یہاں 35.56 کے اوسط اور 141.59 کے اسٹرائیک ریٹ سے 320 رنز بنائے ہیں۔ ممبئی انڈینز کے خلاف لکھنؤ کے کپتان کے ایل راہل کا بھی ریکارڈ شانداررہا ہے اور انہوں نے 127 کے حیرت انگیز اوسط اور 138.65 کے اسٹرائیک ریٹ سے 635 رنز بنائے ہیں۔ وہ اس سال اپنی ٹیم کی طرف سے بھی سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں اور 141.71 کے اسٹرائیک ریٹ سے انہوں نے سات اننگز میں 265 رنز بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ کوئنٹن ڈی کاک نے ٹورنامنٹ کا آغاز 52 گیندوں میں 80 رنز اور 45 گیندوں میں 61 رنز کی اننگز کے ساتھ کیا تھا۔ تاہم وہ گزشتہ چند میچوں میں چل نہیں پائے ہیں۔ انہوں نے اس سیزن میں سات اننگز میں 30.71 کی اوسط سے 215 رنز بنائے ہیں۔

دوسری جانب ممبئی انڈینز کے نوجوان بلے باز تلک ورما نے اپنے پہلے ہی آئی پی ایل سیزن میں متاثر کیا ہے۔ انہوں نے سات میچوں میں 46.80 کی اوسط اور 140.11 کے اسٹرائیک ریٹ سے 234 رنز بنائے ہیں۔ اسپن کے خلاف ان کا ریکارڈ اور بھی بہتر ہے اور انہوں نے 149.41 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف ایک بار اسپن کے خلاف آوٹ ہوتے ہوئے سب سے زیادہ 127 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ بے بی اے بی ڈیوالڈ بریوس انڈر 19 کرکٹ میں ایک اور نوجوان ہیں جنہوں نے اس سیزن میں متاثر کیا ہے۔ انہوں نے لکھنؤ کے خلاف 13 گیندوں میں 31 رنز اور پنجاب کے خلاف 25 گیندوں میں 49 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ 6 سے 15 اوورز کے درمیان ان کے نام 178.12 کے اسٹرائیک ریٹ سے 57 رن ہیں۔ دشمنت چمیرا اس سال کے آغاز سے ہی اچھے فارم میں ہیں اور وہ 13 ٹی 20 اننگز میں 14 وکٹ لے چکے ہیں۔ انہوں نے نو اننگز میں روہت شرما کو چھ بار آؤٹ بھی کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.