ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گجرات ٹائٹنز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے تھے اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز یہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری کولکاتا نائٹ رائیڈرز ٹیم کی شروعات سے ہی بئک فٹ پر تھی اور وقفے وقفے سے اس کے وکٹس گرتے رہے جو اس کے لیے شکست کا باعث بنے۔ حالانکہ ایک وقت کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی جیت کی امیدیں کافی روشن تھیں جب جارحانہ بلے باز آندرے رسل کریز پر تھے اور تابڑ توڑ شاٹس لگا رہے تھے لیکن آخری اوور میں ان کے آؤٹ ہوتے ہی ٹیم کی تمام امیدیں ختم ہوگئیں۔ رسل نے طوفانی انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے 25 گیندوں میں ایک چوکا اور 6 فلک بوس چھکوں کی مدد سے 48 رنز کی اننگ کھیلی۔
-
Chant after us: Jeetega bhai Jeetega, 𝑮𝑻 𝒋𝒆𝒆𝒕𝒆𝒈𝒂! 💙#SeasonOfFirsts #AavaDe #KKRvGT pic.twitter.com/OnPG2ztppy
— Gujarat Titans (@gujarat_titans) April 23, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Chant after us: Jeetega bhai Jeetega, 𝑮𝑻 𝒋𝒆𝒆𝒕𝒆𝒈𝒂! 💙#SeasonOfFirsts #AavaDe #KKRvGT pic.twitter.com/OnPG2ztppy
— Gujarat Titans (@gujarat_titans) April 23, 2022Chant after us: Jeetega bhai Jeetega, 𝑮𝑻 𝒋𝒆𝒆𝒕𝒆𝒈𝒂! 💙#SeasonOfFirsts #AavaDe #KKRvGT pic.twitter.com/OnPG2ztppy
— Gujarat Titans (@gujarat_titans) April 23, 2022
آندرے رسل کے علاوہ رنکو سنگھ نے 28 گیندوں میں 35 رنز، ویکٹیش ایر نے 17 گیندوں میں 17 رنز، اُمیش یادو نے 15 گیندوں میں 15 رنز اور کپتان شریس ایر نے 15 گندوں میں 12 رنز بنائے۔ گجرات ٹائٹنز کی جانب سے محمد شامی نے انتہائی کفایتی گیند بازی کی اور 4 اوورز میں محض 20 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راشد خان نے بھی 22 رنز دے کر 2 بلے بازوں کو آؤٹ کیا اس کے علاوہ یش دیال نے 2، الزاری جوزف اور لوکی فرگیوسن نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔ IPL Match Result
اس سے قبل گجرات ٹائٹنز نے کپتان ہاردک پانڈیا کی شاندار نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے تھے۔ گجرات کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا، گجرات کی جانب سے ردھیمان ساہا اور شبھمن گل نے اننگ کی شروعات کی لیکن نوجوان سلامی بلے باز شبھمن گل 8 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 5 گیندوں میں 7 رنز بنائے۔ اس کے بعد کپتان ہاردک پانڈیا نے اننگ سنبھالی اور شاندار نصف سنچری بنا کر ٹیم کو ابتدائی بحران سے نکالا۔ ہاردک نے 49 گیندوں میں 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 67 رنز کی بہترین اننگ کھیلی، اس کے علاوہ ڈیوڈ مِلر نے 20 گیندوں میں 27 رنز، ردھیمان ساہا نے 25 گیندوں میں 25 رنز اور راہل تیواتیا نے 12 گیندوں میں 17 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔
کولکاتا کی جانب سے آندرے رسل نے قاتلانہ گیند بازی کی اور محض ایک ہی اوور 5 رنز کے عوض میں 4 بلے بازوں کو آؤٹ کیا، انہوں نے اننگ کے 20ویں اوور میں چار وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ ٹم ساؤتھی نے 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔