انڈین پریمیئر لیگ نے بھارتی کرکٹ کو سنوارنے میں حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے کیونکہ یہ ٹورنامنٹ ڈومیسٹک کرکٹ سے ابھرتے ہوئے کرکٹرز کی صلاحیت کو کامیابی کے ساتھ استعمال کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ ان میں کئی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کے میچوں کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کا موقع بھی ملتا ہے۔ اس مضمون میں حالیہ اختتام پذیر آئی پی ایل سیزن میں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کا احاطہ کیا گیا ہے جو انٹرنیشنل لیول پر بھارت کی نمائندگی کی صلاحیت و قابلیت رکھتے ہیں۔
ایمرجِنگ پلیئر (ابھرتا ہوا کھلاڑی) ایوارڈز کیا ہے اور اس کے لیے کون سی شرائط ہیں: یہ ایوارڈ بی سی سی آئی کی جانب سے اُس کھلاڑی کو دیا جاتا ہے جس نے سیزن کے دوران اپنی کارکردگی کے ذریعے بین الاقوامی کرکٹ میں مستقبل کا اسٹار بننے کی جانب پیش قدمی کی ہو اور اپنی صلاحیت کا بہترین مظاہرہ کیا ہو۔ ایمرجِنگ پلیئر ایوارڈ کا اہل ہونے کے لیے ایک کھلاڑی کو درج ذیل چار معیار پر پورا اترنا ضروری ہے۔ Eligibility for the Emerging Player Award
- یوم پیدائش یکم اپریل 1996 کے بعد کا ہو
- 5 یا اس سے کم ٹیسٹ میچز یا 20 یا اس سے کم ون ڈے میچز کھیلے ہوں
- سیزن کے آغاز تک 25 یا اس سے کم آئی پی ایل میچوں میں کھیلا ہو
- اس سے قبل ایمرجِنگ پلیئر کا ایوارڈ نہ جیتا ہو
- ایمرجِنگ پلیئر کے فاتح کا انتخاب آئی پی ایل کی آفیشیل ویب سائٹ پر عوامی ووٹ اور ٹیلی ویژن تبصرہ نگاروں کے ذریعے کیا جائے گا۔
- آئی پی ایل 2022 میں ایمرجِنگ پلیئر ایوارڈ کے ووٹ شیئر درج ذیل ہیں:
عُمران مَلِک 22 فیصد ووٹ (سن رائزرس حیدرآباد): ایس آر ایچ کی نمائندگی کرنے والے عُمران مَلِک کو 22 فیصد ووٹ ملے۔ عُمران مَلِک نے 14 میچوں میں 22 وکٹیں لی ہیں، اس دوران انہوں نے اپنی تیز ترین گیندوں سے سبھی کو حیران اور بلے بازوں کو پریشان کیا ہے۔ عُمران مَلِک نے ٹورنامنٹ میں 157 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی تھی جو کسی بھی بھارتی گیند باز کی پھینکی گئی سب سے تیز گیند ہے حالانکہ فائنل میچ سے پہلے تک یہ ٹورنامنٹ کی سب سے تیز پھینکی جانے والی گیند تھی لیکن فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز لوکی فرگیوسن نے 157.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر یہ عُمران کا یہ ریکارڈ توڑ دیا۔
تلک ورما 20 فیصد ووٹ(ممبئی انڈیئنز): ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرنے والے تلک ورنا کو 20 فیصد ووٹ ملے۔ تلک ورما ایک بہت باصلاحیت کرکٹر ہیں۔ وہ ایک بہت ہی مثبت کھلاڑی ہیں، انہیں متبادل کھلاڑی کے طور پر اس وقت منتخب کیا گیا جب سوریہ کمار یادو زخمی ہونے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔ آئی پی ایل 2022 میں تلک ورما ممبئی انڈینز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں انہوں نے 14 اننگز میں 131.02 کے اسٹرائیک ریٹ سے 397 رنز بنائے۔
مکیش چودھری 11 فیصد ووٹ(چنئی سُپر جنگز): چنئی سُپر کنگز کے مکیش چودھری کے پاس دیپک چہر کی جگہ اپنی صلاحیت ثابت شدہ کھلاڑی کا بہترین موقع تھا اور انہوں نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ ابتدائی چند میچوں میں ناکام رہنے کے بعد مکیش چودھری نے بہترین واپسی کی اور سنسنی خیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کیں۔
آیوش بدونی 4 فیصد ووٹ (لکھنؤ سُپر جائنٹس): ایک نصف سنچری بنانے کے بعد آیوش نے لکھنؤ سُپر جائنٹس کے مینٹر گوتم گمبھیر کو متاثر کیا۔ 20 کی اوسط سے 161 رنز بنانے کے باوجود انہیں ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔ آیوش کے تمام رینج شاٹس اسے ناقدین میں پسندیدہ بنا دیتے ہیں اور لگتا ہے کہ ان کا مستقبل روشن ہے کیونکہ وہ اپنے کھیل میں نکھار لا رہے ہیں۔
آئی پی ایل کی تاریخ میں ایمرجِنگ پلیئر ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی
سال | کھلاڑی | ٹیم |
2008 | شریوتس گوسوامی | رائل چیلینجرز بنگلور |
2009 | روہت شرما | ڈیکن چارجرز |
2010 | سوربھ تیواری | ممبئی انڈینز |
2011 | اقبال عبداللہ | کولکاتا نائٹ رائیڈرز |
2012 | مندیپ سنگھ | کنگز الیون پنجاب |
2013 | سنجو سیمسن | راجستھان رائلز |
2014 | اکشر پٹیل | کنگز الیون پنجاب |
2015 | شریس ایر | دہلی ڈیئر ڈیولس |
2016 | مستفیض الرحمٰن | سن رائزرس حیدرآباد |
2017 | باسِل تھمپی | گجرات لائنز |
2018 | رشبھ پنت | دہلی کیپیٹلز |
2019 | شبھمن گِل | کولکاتا نائٹ رائیڈرز |
2020 | دیودُت پڈیکل | رائل چیلینجرز بنگلور |
2021 | رُتو راج گائیکواڑ | چنئی سُپر کنگز |
2022 | عُمران مَلِک | سن رائزرس حیدرآباد |