ETV Bharat / sports

Chennai vs Bangalore: پہلی جیت کی امید کے ساتھ میدان میں اترے گی چنئی سُپر کنگز - آئی پی ایل میچز

انڈین پریمیئر لیگ کا 22واں میچ رائل چیلینجرز بنگلور اور چنئی سُپر کنگز کے درمیان ممبئی میں کھیلا جائے، جس میں چنئی سیزن کی پہلی جیت کی تلاش میں میدان میں اترے گی۔ میچ شام 7.30 بجے شروع ہوگا۔ Chennai Super Kings vs Royal Challengers Bangalore

رائل چیلینجرز بنگلور اور چنئی سُپر کنگز
رائل چیلینجرز بنگلور اور چنئی سُپر کنگز
author img

By

Published : Apr 12, 2022, 1:03 PM IST

آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیم چنئی سُپر کنگز کے لیے رواں سیزن ابھی تک کا انتہائی مایوس کُن ثابت ہوا ہے جس میں اس نے چار میچ کھیلے ہیں اور چاروں میں اس شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن آج وہ رائل چیلینجرز بنگلور کے خلا سیزن کی پہلی جیت حاصل کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ بنگلور اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھنے کے ارادے سے اترے گی۔ آج کا میچ نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کا مقابلہ آج چنئی سُپر کنگز سے ہوگا جو لگاتار چار میچ ہارنے کے بعد اپنی پہلی جیت کی تلاش میں ہے۔ ممبئی انڈینز نے لگاتار پانچ میچ ہارنے کے بعد بھلے ہی آئی پی ایل میں واپسی کی ہو لیکن چنئی جس صورتحال میں ہے وہ ان کے لیے کچھ نیا ہے۔ چنئی اور بنگلور کے درمیان 22 واں میچ آج یعنی 12 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ CSK vs RCB Match Preview

لگاتار چار شکستوں سے دوچار ہونے کے بعد چنئی سُپر کنگز رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچ میں کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا کھویا ہوا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش میں اترے گی۔ چنئی سُپر کنگز کے ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ لگاتار چار شکستوں نے دفاعی چیمپئنز کے اعتماد کو متزلزل کر دیا ہے۔ چار بار کی چیمپئن چنئی سُپر کنگز نے رویندر جڈیجہ کی قیادت میں اس قسم کی کرکٹ نہیں کھیلی ہے جس کے لیے وہ مشہور ہیں۔ جڈیجہ اب تک بہتر قیادت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ مہندر سنگھ دھونی، رابن اتھپا، امباتی رائیڈو اور ڈوین براوو جیسے سینئر کھلاڑیوں کو بحران کی اس صورتحال میں مزید ذمہ داری نبھانی ہوگی۔ چنئی نے اب تک ایک میچ میں 200 سے زیادہ رنز بنائے ہیں لیکن بقیہ میچوں میں اس کے بلے باز رن نہیں بنا سکے۔ اب انہیں آر سی بی کے مضبوط باؤلنگ اٹیک کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں اسپنر وانندو ہسارنگا، ڈیوڈ ولی اور محمد سراج شامل ہیں۔

گزشتہ سیزن کے اسٹار نوجوان کھلاڑی رتوراج گائیکواڑ کا بلہ بھی ابھی تک چلا نہیں ہے لیکن اب انہیں اپنا فارم واپس لانا ہوگا اور ایک بڑی اننگز کھیلنے کی ضرورت ہے۔ آل راؤنڈر معین علی اور شیوم دوبے کو بھی زیادہ ذمہ داری اٹھانا ہوگی۔ فلیمنگ نے اعتراف کیا کہ ٹیم کو تیز گیند باز دیپک چہر کی کمی محسوس ہورہی ہے جو انجری کی وجہ سے کسی میچ میں نہیں کھیلے ہیں۔ 'کھلاڑیوں کی دستیابی ایک مسئلہ ہے اور ہم نے اب تک تینوں شعبوں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں کم کارکردگی دکھائی ہے۔ ہمیں تمام شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب رائل چیلینجرز بنگلور نے اب تک تمام شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ٹیم اعتماد سے بھری ہوئی ہے۔ سلامی بلے باز انوج راوت نے ممبئی انڈینز کے خلاف نصف سنچری اسکور کی جب کہ وراٹ کوہلی نے بھی رنز بنائے تھے۔ کپتان فاف ڈو پلیسس کسی بھی گیند بازی حملے کو تہس نہس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آر سی بی کے ٹاپ آرڈر کے تینوں بلے باز اس وقت اچھے فارم میں ہیں۔ دنیش کارتک آر سی بی کے لیے فِنیشر کا کردار ادا کر رہے ہیں، انجینئر سے کرکٹر بنے شہباز احمد نے بھی اپنی اب تک کی کارکردگی سے متاثر کیا ہے۔ چنئی کی جانب سے براوو کے علاوہ کوئی دوسراگیند باز متاثر نہیں کر پایا ہے۔ مکیش چودھری اب تک ان کے لیے کمزور کڑی ثابت ہوئے ہیں۔

چنئی سُپر کنگز: مہندر سنگھ دھونی، رویندر جڈیجہ(کپتان)، معین علی، رتوراج گائیکواڑ، ڈوین براوو، دیپک چہر، امباتی رائیڈو، رابن اتھپا، مچل سینٹنر، کرس جارڈن، ایڈم ملنے، ڈیون کونوے، شیوم دوبے، ڈوین پریٹوریس، مہیش تکشنا، راج وردھن ہنگرگیکر، تشار دیشپانڈے، کے ایم آصف، سی ہری نشانت، این جگدیسن، سبرنشو سینا پتی، کے بھگت ورما، پرشانت سولنکی، سمرجیت سنگھ اور مکیش چودھری۔

رائل چیلنجرز بنگلور: وراٹ کوہلی، گلین میکسویل، محمد سراج، فاف ڈو پلیسس(کپتان)، ہرشل پٹیل، وانندو ہسارنگا، دنیش کارتک، جوش ہیزل ووڈ، شہباز احمد، انوج راوت، آکاش دیپ، مہیپال لومرر، فِن ایلن، شرفین ردرفورڈ، جیسن بیرنڈورف، سویش پربھودیسائی، چاما ملند، انیشور گوتم، کرن شرما، ڈیوڈ ولی، رجت پاٹیدار اور سدھارتھ کول۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.