آئی پی ایل کا 23 واں میچ سن رائزرس حیدر آباد اور چنئی سُپر کنگز کے مابین دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
- چنئی سُپر کنگز اسکواڈ:
مہندر سنگھ دھونی(کپتان، وکٹ کیپر)، رتوراج گائیکواڑ، فاف ڈو پلیسس، معین علی، سریش رائنا، امباتی رائیڈو، رویندر جڈیجہ، سیم کرین، شاردُل ٹھاکُر، لونگی اینگڈی، دیپک چہر
- سن رائیزرس حیدر آباد اسکواڈ:
ڈیوڈ وارنر (کپتان)، جانی بیئرسٹو(وکٹ کیپر)، کین ولیمسن، منیش پانڈے، کیدار جادھو، وجے شنکر، راشد خان، جگدیشا سُچیت، سندیپ شرما، خلیل احمد، سدھارتھ کول
آئی پی ایل کے موجودہ سیزن کی سب سے نچلی پائیدان کی ٹیم سن رائزرس حیدر آباد یہاں دہلی ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 14 کے 23 ویں مقابلے میں پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر کی ٹیم اور تین بار کی آئی پی ایل فاتح چنئی سُپر کِنگز ( سی ایس کے) سے نبرد آزما ہوگی۔
فی الحال حیدر آباد پانچ میچوں میں چار شکست اور ایک جیت کے ساتھ دو پوائنٹس لے کر آٹھویں اور آخری نمبر پر ہے جبکہ چنئی سُپر کنگز پانچ میچوں میں ایک شکست اور چار جیت کے ساتھ نمبر دو پر براجمان ہے۔
سن رائزرس حیدر آباد کے لیے اچھی بات چنئی جیسی سست پچ سے باہر نکلنا ہے۔ اس نے اپنے پچھلے پانچوں مقابلے چنئی میں کھیلے ہیں جس میں سے وہ صرف ایک میں ہی جیت حاصل کر سکی ہے۔
بلے بازی کے لیے سازگار کہی جانے والی دہلی کی پچ پر کہیں نہ کہیں حیدر آباد کو بہتر کارکردگی کی امید ہے۔ حالانکہ دونوں ٹیموں کے اب تک کے مظاہرے سے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ میچ میں کافی حد تک چنئی سُپر کنگز کا پلڑا بھاری رہے گا۔
سن رائزرس حیدر آباد اپنا پچھلا مقابلہ ہار کر آرہی ہے جبکہ چنئی سُپر کنگز نے اس سے پہلے نمبر ایک ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کو شکست دی تھی۔
چنئی کی بلے بازی خاص طورپر رویندر جڈیجہ کی اننگ کے آخری اوور میں 37 رن بنانے اور گیند بازی میں 3 وکٹ لینے کی بدولت اس نے بنگلور کے خلاف 69 رن سے بڑی جیت درج کی تھی۔
وہیں سن رائزرس حیدر آباد کو سُپر اوور میں دہلی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ رویندر جڈیجہ سمیت چنئی کے تقریباً تمام کھلاڑی فارم میں ہیں۔ چاہے بلے بازی کی بات کریں۔ گیند بازی کی یا فیلڈنگ کی۔ یہی وجہ ہے کہ وہ لگاتار مقابلے جیت رہی ہے۔
چنئی کے نوجوان بلے باز رتوراج گائیکواڑ اور تجربہ کار بلے باز فاف ڈوپلیسس ٹیم کو عمدہ آغاز دے کراچھی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ جس سے ٹیم اچھا اسکور کھڑا کرنے میں کامیاب ہورہی ہے۔
چنئی نے پانچ میں سے چار مقابلے میں پہلے بلے بازی کی ہے اور ہر مقابلے میں 180 سے زیادہ کا اسکور بنا کر تین میچوں میں جیت حاصل کی ہے۔ ان چاروں مقابلوں میں چنئی نے بالترتیب 188، 188، 220 اور 191 رنز کا بڑا اسکور بنایا ہے۔ بات صرف بڑے اسکور کی نہیں بلکہ اس کا بخوبی دفاع کرنا بھی ہے جس میں گیند بازوں نے عمدہ مظاہرہ کیا ہے۔ خاص طور پر تیز گیند باز دیپک چہر کا کردار اہم رہا ہے۔ دیپک نے دو ڈفینڈنگ مقابلے میں آٹھ وکٹ لئے ہیں۔ اس کے علاوہ سیم کرین، شاردل ٹھاکر اور معین علی نے بھی عمدہ گیندبازی کی ہے۔