ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: رائل چیلینجرز بنگلور نے ٹاس جیتا

انڈین پریمیئر لیگ کے 14 ویں ایڈیشن کے 10 ویں میچ میں رائل چیلینجرز بنگلور نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

royal challengers bangalore vs kolkata knight riders

author img

By

Published : Apr 18, 2021, 3:02 PM IST

Updated : Apr 18, 2021, 3:12 PM IST

آئی پی ایل کا 10 واں میچ رائل چیلینجرز بنگلور اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے مابین چنئی کے ایم اے چِدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے

  • رائل چیلیجرز بنگلور اسکواڈ:

وراٹ کوہلی(کپتان)، دیودت پڈیکل، رجت پاٹیدار، گلین میکسویل، اے بی ڈی ویلیئرس(وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، شہباز احمد، کائل جیمیسن، ہرشل پٹیل، محمد سراج، یزویندر چہل۔

  • کولکاتا نائٹ رائیڈرز اسکواڈ:

ایون مورگن(کپتان)، نتیش رانا، شبھمن گل، راہل تریپاٹھی، شکیب الحسن، دنیش کارتک(وکٹ کیپر)، آندرے رسل، پیٹ کمنز، ہربھجن سنگھ، پرسدھ کرشنا، ورون چکرورتی۔

کولکاتہ نائٹ رائیڈرز ٹیم کوہلی اینڈ کمپنی (رائل چیلنجرز بنگلور) کی جیت کی ہیٹ ٹرک روکنے کے ارادے سے اتری ہے جبکہ آر سی بی اپنی جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کی کوشش کرے گی۔

بنگلور نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی مقابلے میں گزشتہ چیمپئن ممبئی انڈینز کو آخری گیند پر دو وکٹ سے شکست دی تھی اور پھر اس نے سن رائزرس حیدرآباد کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے اپنے پہلے مقابلے میں سن رائزرس حیدرآباد کو 10 رنوں سے شکست دی تھی لیکن اگلے مقابلے میں اسے ممبئی کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کی پچھلے میچ میں کارکردگی کے بعد ٹیم کے شریک مالک اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی ٹیم کی کارکردگی کے لیے شائقین سے سوشل میڈیا پر معافی مانگی تھی۔ کولکاتہ کو اب چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے کے لیے گزشتہ میچ کے مقابلے بہتر کارکردگی کا مظاہر ہ کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کی قیادت والی رائل چیلیجرز بنگلور ٹیم کو افتتاحی مقابلے میں ممبئی کے خلاف ملی دو وکٹ کی جیت اور حیدر آباد کے خلاف 6 رنوں کی جدوجہد سے بھری جیت کے بعد ٹورنامنٹ کے اپنے تیسرے مقابلے میں اپنے کھلاڑیوں سے کچھ بہتر کارکردگی کی امید کرنی ہوگی تاکہ ٹیم اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھ سکے۔

Last Updated : Apr 18, 2021, 3:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.