ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: ممبئی انڈینز نے ٹاس جیتا - راجستھان رائلز اور ممبئی انڈینز میچ

انڈین پریمیئر لیگ 2021 کے 24 ویں میچ میں ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

Mumbai Indians vs Rajasthan royals
Mumbai Indians vs Rajasthan royals
author img

By

Published : Apr 29, 2021, 3:11 PM IST

آئی پی ایل کا 24 واں میچ راجستھان رائلز اور ممبئی انڈینز کے مابین دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

راجستھان رائلز اسکواڈ:

سنجو سیمسن(کپتان، وکٹ کیپر)، جوس بٹلر، یشسوی جیسوال، شیوم ڈوبے، ڈیوڈ ملر، راہل تیواتیا، ریان پراگ، کرس مورس، جئے دیو انادکٹ، چیتن سکاریا، مستفیض الرحمن

  • ممبئی انڈینز اسکواڈ:

روہت شرما(کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک(وکٹ کیپر)، سوریا کمار یادو، ہاردک پانڈیا، کیرون پولارڈ، کرونال پانڈیا، ناتھن کولٹر نائل، جینت یادو، راہل چہر، جسپریت بمراہ، ٹرینٹ بولٹ

پانچ بار آئی پی ایل خطاب جیتنے والی ٹیم ممبئی انڈینز اور ایک بار کی فاتح راجستھان رائلز آج کے میچ میں آئی پی ایل 14 کے ٹاپ فور میں رہنے کے لیے آمنے سامنے ہیں۔

آئی پی ایل 14 کے اس مقابلے میں جہاں ممبئی کا وقار داؤ پر لگا ہوگا تو وہیں راجستھان کے لیے بھی کرو یا مرو کی صورتحال ہوگی۔ اگر ممبئی آج کا میچ ہار جاتی ہے تو وہ چوتھے نمبر سے چلی جائے گی جبکہ راجستھان آج کا میچ جیتنے کے بعد ساتویں سے چوتھی پوزیشن پر آ جائے گی۔ ایسی صورتحال میں دونوں کے مابین سخت اور دلچسپ مقابلہ ہوگا۔

فی الحال ممبئی اور راجستھان پوائنٹس کے لحاظ سے برابر ہیں۔ دونوں ٹیمیں پانچ میچوں سے تین شکست اور دو جیت چکی ہیں اور ان کے پاس چار چار پوائنٹس ہیں لیکن ممبئی انڈینز نیٹ رن ریٹ کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر جبکہ راجستھان رائلز ساتویں نمبر پر ہے۔

ممبئی انڈینز کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اب وہ چنئی جیسی سست پچ سے باہر نکل گئی ہے۔اس نے اپنے پچھلے پانچ میچ چنئی میں کھیلے ہیں جن میں سے وہ صرف دو ہی میچ جیت سکی ہے اور اب اس کے اگلے چار میچ دہلی میں ہیں جو بلے بازی کے لیے موافق پچ سمجھی جاتی ہے۔

اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہےکہ دہلی جیسی پچ پر ممبئی کی ٹیم اپنے رویہ کے مطابق بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے لیکن راجستھان رائلز کو بھی کمتر نہیں سمجھا جا سکتا وہ اپنا پچھلا مقابلہ 6 وکٹ سے جیت کر آرہی ہے جبکہ ممبئی نے پچھلا میچ 9 وکٹ سے ہارا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.