ETV Bharat / sports

ممبئی کے ہاتھوں راجستھان کی شکست - راجستھان رائلز

ممبئی انڈینز نے یکطرفہ انداز میں راجستھان رائلز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف کی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔

Mumbai Indians thrash Rajasthan Royals
Mumbai Indians thrash Rajasthan Royals
author img

By

Published : Apr 29, 2021, 8:28 PM IST

Updated : Apr 29, 2021, 10:28 PM IST

ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راجستھان رائلز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے تھے جسے ممبئی انڈینز نے کوئنٹن ڈی کاک کی بہترین بلے بازی کی بدولت 3 وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی انڈینز نے سلامی بلے باز کوئنٹن ڈی کاک (ناٹ آوٹ 70) کی عمدہ اننگز کی بدولت میچ میں آسانی سے جیت درج کی۔

ڈی کاک نے 50 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 70 رنوں کی اننگ میں 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ کپتان روہت شرما نے ایک چھکے کی مدد سے 17 گیندوں میں 14 رنز اور سوریہ کمار یادو نے 10 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنائے۔

روہت اور سوریا کمار یادو کو کوتیز گیندباز کرس مورس نے آؤٹ کیا جبکہ کرونال پانڈیا نے 26 گیندوں میں 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔

کرونال پانڈیا کو مستفیض الرحمن نے بولڈ کیا۔ نئے بلے باز کیرون پولارڈ نے 8 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 16 رن میں 2 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ڈی کاک کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

اس سے قبل راجستھان رائلز نے بلے بازوں کی بہترین اننگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے تھے

ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر راجستھان رائلز کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے بعد راجستھان نے جوز بٹلر(41 رنز) شیوم دوبے(32 رنز) اور کپتان سنجو سیمسن(42 رنز) کی مدد سے ممبئی انڈینز کو 170 رنوں کا ہدف دیا تھا۔

راجستھان رائلز کی جانب سے جوز بٹلر اور یشسوی جیسوال نے اننگ کا آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 66 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔ ان دونوں بلے بازوں نے تیزی سے رنز بنائے اور ٹیم مضبوط شروعات فراہم کی۔ لیکن بدقسمتی سے دونوں بلے باز نصف سنچری نہیں بنا سکے۔ خطرناک ہوتی جارہی اس جوڑی کو راہل چہر نے توڑا اور دونوں بلے بازوں کا پویلین کی راہ دکھائی۔

جوز بٹلر نے 32 گیندوں میں 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے جبکہ جیسوال نے 20 گیندوں میں 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 32 رنوں کی اننگ کھیلی۔

ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان سنجو سیمسن اور شیوم دوبے نے محاذ سنبھالا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔ سیمسن بھی بدقسمت رہے نصف سنچری سے محروم رہ گئے اور 27 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کا شکار بنے۔

اس کے علاوہ شوم دوبے نے بھی اچھی بلے بازی کی اور 35 رنوں کا تعاون پیش کیا جبکہ ڈیوڈ ملر نے ناٹ آؤٹ 7 رنز اور ریان پراگ نے ناٹ آؤٹ 8 رنز بنائے۔

ممبئی انڈینز کی جانب سے راہل چہر نے 2 جبکہ جسپریت بمراہ اور ٹرینٹ بولٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

Last Updated : Apr 29, 2021, 10:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.