متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے کے میچز جاری ہیں۔ اس دوران ایک بڑی خبر یہ سامنے آئی کی آخری دو لیگ میچز 8 اکتوبر کو ایک ہی وقت پر کھیلے جائیں گے۔
اس سے قبل آئی پی ایل 2021 کے لیگ میچ ڈبل ہیڈر کے ساتھ 8 اکتوبر کو ختم ہونے والے تھے جہاں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وقت کے مطابق صبح 11 بجے سے سن رائزرز حیدرآباد اور ممبئی انڈینس کا مقابلہ ابو ظہبی میں ہونا تھا جبکہ یو اے ای کے وقت کے مطابق شام 6 بجے رائل چیلنجرز بینگلور کا مقابلہ دہلی کیپیٹلز کے خلاف ہونا تھا لیکن اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 8 اکتوبر کو ہی دونوں میچ یو اے ای وقت کے مطابق 6 بجے سے (بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے)کھیلے جائیں گے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا نے پریس ریلیز کے ذریعہ اس بات کی اطلاع دی۔
اگرچہ بی سی سی آئی نے اس کے پیچھے کی وجہ کے بارے میں نہیں بتایا گیا لیکن ای ایس پی این کرک انفو کو اطلاع ملی ہے کہ اس کے انعقاد کے لیے آئی پی ایل کے براڈ کاسٹر اسٹار نے صلاح دی ہے تاکہ اگلے سال یعنی 2022 میں دس ٹیموں کی شرکت والے اس مقابلے کے لیے تیاری کرسکیں۔
آئی پی ایل کے 2022 کے ایڈیشن میں ڈبل ہیڈر میچوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
اس سے قبل سال 2011 میں بھی 10 فرنچائزز نے آئی پی ایل میں حصہ لیا تھا اور تب 70 لیگ میچ کھیلے گئے تھے جبکہ پلے آف کی تعداد چار تھی۔ آخری بار آٹھ سے زیادہ ٹیموں کے درمیان آئی پی ایل مقابلہ 2013 میں ہو اتھا اس میں نو ٹیموں نے حصہ لیا تھا اور کل 76 میچ کھیلے گئے تھے۔
یو این آئی رپورٹ