ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیتا - نریندر مودی اسٹیڈیم

انڈین پریمیئر لیگ 2021 کے 21 ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

punjab kings vs kolkata knight riders
punjab kings vs kolkata knight riders
author img

By

Published : Apr 26, 2021, 7:15 PM IST

آئی پی ایل کا 20 واں میچ پنجاب کِنگز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے مابین احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

  • پنجاب کنگز اسکواڈ:

کے ایل راہل(کپتان، وکٹ کیپر)، مینک اگروال، کرس گیل، دیپک ہُڈا، نکولس پورن، موئیسس ہنریکس، شاہ رخ خان، کرس جارڈن، محمد سمیع، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ

  • کولکاتا نائٹ رائیدرز اسکواڈ:

ایون مورگن(کپتان)، نتیش رانا، شبھمن گل، راہل تریپاٹھی، سنیل نرائن، دنیش کارتک(وکٹ کیپر)، آندرے رسل، پیٹ کمنز، شیوم ماوی، پرسدھ کرشنا، ورون چکرورتی

جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں پنجاب کنگز نے ممبئی انڈینز کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو اپنے آخری میچ میں راجستھان رائلز کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کولکاتہ کی سب سے بڑی پریشانی اس کا مڈل آرڈر ہے جو بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا ہے۔

کولکاتہ کے کپتان ایون مورگن بھی رنز بنانے میں اب تک ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے اب تک کھیلے گئے پانچ میچوں میں صرف 45 رنز ہی بنائے ہیں، پچھلے میچ میں وہ بغیر اسکور کیے ہی آؤٹ ہوئے تھے۔

مورگن نے میچ کے بعد کہا تھا کہ ٹیم کے بلے بازوں کو رنز بنانے کے لیے اپنی مرضی کے مطابق شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کی گیند بازی بھی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ گزشتہ سیزن کے سب سے مہنگے کھلاڑی آسٹریلیائی تیز گیند باز پیٹ کمنز متاثر کن گیند بازی کرنے میں ناکام رہے ہیں اور اب ٹیم انتظامیہ کیوی گیند باز لاکی فرگیوسن کو ان کی جگہ موقع دے سکتی ہے۔

دوستی جانب پنجاب کنگز کی ٹیم نے اپنا پچھلا میچ جیت کر اچھی واپسی کی ہے۔ ٹیم کی گیندبازی اب تک لاجواب رہی ہے لیکن اس کے بلے بازوں کی کارکردگی میں مستقل مزاجی نہیں ہے۔

گزشتہ میچ میں حتمی 11 کھلاڑیوں میں شامل ہونے والے نوجوان لیگ اسپنر روی بشنوئی نے بہترین گیند بازی کی تھی جس نے پنجاب کنگز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ روی بشنوئی نے چار اوورز میں 21 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس کے علاوی تیز گیند باز محمد سمیع بھی آخری اوورز میں عمدہ بولنگ کر رہے ہیں۔

بلے بازی کی بات کریں تو پنجاب کنگز کو کائی بھی بلے باز زیادہ دیر تک کریز پر نہیں ٹک پا رہا ہے حالانکہ شروعاتی میچوں میں کپتان کے ایل راہل نے بہترین بلے بازی کی تھی لیکن اس کے بعد وہ مسلسل ناکام ثابت ہورہے ہیں جبکہ مینک اگروال، کرس گیل اور نکولس پورن جیسے کھلاڑی بھی ٹیم کو بڑا اور مضبوط اسکور فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔ حالانکہ مڈل آرڈر میں شاہ رخ خان اچھی بلے بازی کر رہے ہیں لیکن انہیں زیادہ قوورز کھیلنے کے لیے نہیں مل رہے ہیں۔

پنجاب کنگز 5 میچوں میں 2 جیت اور 3 شکست کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں پانچویں مقام پر ہے جبکہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز 5 میچوں میں محض ایک ہی میچ جیت سکی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نچلے پائیدان پر ہے۔

آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ دونوں ٹیموں کی ابھی تک کی کارکردگی غیر اطمینان بخش رہی ہے اور اب ایک بھی شکست ان کے پلے آف میں داخلے کی امیدوں کو معدوم کر سکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.