ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو 153 رنز کا ہدف - آندرے رسل

کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے آندرے رسل کی قاتلانہ گیندبازی(5 وکٹس) کی بدولت دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینز کو 152 رنوں پر ڈھیر کر دیا۔

kolkata knight riders
kolkata knight riders
author img

By

Published : Apr 13, 2021, 9:17 PM IST

Updated : Apr 13, 2021, 10:08 PM IST

آئی پی ایل 14 کے 5 ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر ممبئی انڈینز کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے بعد ممبئی انڈینز ٹیم سوریہ کمار یادو کی نصف سنچری اور کپتان روہت شرما کے 43 رنوں کی بدولت 20 اوورز میں 152 رنز ہی بنا سکی۔

بلے بازی کرنے اتری ممبئی انڈینز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 10 رنز کے مجموعی اسکور پر سلامی بلے باز کوئنٹن ڈی کاک پویلین لوٹ گئے، انہیں ورون چکرورتی نے 2 رنز کے ذاتی اسکور پر آؤٹ کیا۔

سوریہ کمار یادو نے 56 رنز بنائے
سوریہ کمار یادو نے 56 رنز بنائے

اس کے بعد سوریہ کمار یادو کریز پر آئے اور کپتان روہت شرما کے ساتھ مل کر دوسرے وکٹ کے لیے 76 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔ اس دوران سوریہ نے جارحانہ رخ اختیار کیا اور میدان کے چاروں جانب شاٹس لگائے۔ انہوں نے 36 گیندوں میں 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے جبکہ روہت شرما نے 32 گیندوں میں 43 رنز کی اننگ کھیلی۔

ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر اسکور نہیں بنا سکا اور پوری ٹیم 152 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔ ہاردک پانڈیا اور کرونال پانڈیا نے 15، 15 رنز بنائے۔

رسل نے 4 اوورز میں محض 15 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی جانب سے آندرے رسل نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ رسل نے 4 اوورز میں محض 15 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ پیٹ کمنز نے دو جبکہ ورون چکرورتی، شکیب الحسن اور پرسِدھ کرشنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

Last Updated : Apr 13, 2021, 10:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.