ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: وارنر اور پانڈے کی نصف سنچری، حیدرآباد نے بنائے 171 رنز - سن رائزرس حیدرآباد

دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے ڈیوڈ وارنر اور منیش پانڈے کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔

sunrisers hyderabad
sunrisers hyderabad
author img

By

Published : Apr 28, 2021, 9:28 PM IST

Updated : Apr 28, 2021, 9:42 PM IST

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم نے کپتان ڈیوڈ وارنر اور منیش پانڈے کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 106 رنوں کی پارٹنرشپ کی مدد سے چنئی سُپر کنگز کو 172 رنوں کا ہدف دیا ہے۔

سن رائزرس حیدر آباد نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا لیکن اس کا یہ فیصلہ اس وقت غلط محسوس ہونے لگا جب سلامی بلے باز جانی بیئرسٹو محض 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے لیکن اس کے بعد کپتان ڈیوڈ وارنر اور منیش پانڈے نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے دوسرے وکٹ کے لیے 106 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔

حالانکہ ان دونوں بلے بازوں نے سست رفتاری سے رنز بنائے لیکن مزید کسی بھی نقصان کے ٹیم کو اسکور آگے بڑھایا۔ اس دوران دونوں نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ڈیوڈ وارنر 55 گیندوں میں 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے جبکہ منیش پانڈے نے 46 گیندوں میں 61 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان دونوں کو تیز گیند باز لُنگی انگڈی نے آؤٹ کیا۔

اس کے بعد کیدار جادھو اور کین ولیمسن نے آخری اوورز میں تیزی سے بلے بازی کی اور 12 گیندوں میں 37 رنز کی پارٹنرشپ کر کے ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔

کین ولیمسن نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 10 گیندوں میں ایک چھکا اور 4 چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے جبکہ کیدار جادھو نے 4 گیندوں میں 12 رنز کی اننگ کھیلی۔

چنئی کی جانب سے لُنگی اینگڈی نے 2 اور سیک کرین نے ایک وکٹ حاصل کئے۔

Last Updated : Apr 28, 2021, 9:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.