ETV Bharat / sports

راجستھان کے لیے پرتھوی اور دھون کو روکنے کا چیلینج

اپنے پہلے مقابلے میں کپتان سنجو سیمسن کی 119 رنوں کی عمدہ اننگ کے باوجود آخری گیند پر شکست کا سامنا کرنے والی راجستھان رائلز کو دہلی کیپٹلز کے خلاف ہونے والے میچ میں دہلی کے سلامی بلے باز پرتھوی شا اور شکھر دھون کو روکنا ہوگا۔

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 10:50 PM IST

rajasthan royals vs delhi capitals
rajasthan royals vs delhi capitals

گزشتہ میچ میں راجستھان کے پاس پنچاب کنگز کے خلاف جیت حاصل کرنے کا اچھا موقع تھا لیکن کپتان سیمسن اننگ کی آخری گیند پر جیت کا چھکا نہیں لگا سکے تھے اور باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوگئے تھے جس کی وجہ راجستھان کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن نے اس مقابلے میں 119 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی تھی جو بطور کپتان کسی بھی بلے باز کی سب سے بڑی اننگ ہے لیکن ان کی یہ اننگ ٹیم کو جیت نہیں دلا سکی۔

دوسری جانب دہلی کیپیٹلز نے اپنے پہلے مقابلے میں ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں چنئی سُپر کنگز کو آسانی سے سات وکٹ سے شکست دی تھی۔ دہلی کی اس جیت میں پرتھوی شا اور شکھر دھون نے پہلے وکٹ کے لیے 138 رن کی زبردست شراکت داری کی تھی۔

اس دوران پرتھوی شا نے 72 رنز اور شکھر دھون نے ناٹ آؤٹ 85 رنز بنائے تھے۔ راجستھان رائلز کو اگر دہلی کے بڑھتے قدم کو روکنا ہے تو کی اس اوپننگ جوڑی کو قابو کرنا ہوگا۔

راجستھان رائلز کے پاس ایک مسئلہ اور بھی ہے اس کے اسٹار آل راونڈر بین اسٹوکس ہاتھ کی انگلی میں فریکچر کے سبب پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں اور راجستھان کو اسٹوکس جیسا باصلاحیت کھلاڑی تلاش کرنا ہوگا۔

راجستھان رائلز پچھلے سیزن میں آخری پائیدان پر تھی اور ٹیم اس بار ویسا کچھ بھی نہیں کرنا چاہے گی۔ دوسری جانب سابقہ رنر اپ دہلی کیپیٹلز اس مقابلے میں اسی فاتح ٹیم کے ساتھ اترے گی جس نے پہلے مقابلے میں چنئی کو شکست دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.