میچ کی شروعات میں ٹاس جیت کر کولکاتا نے کیریبیائی آل راؤنڈر آندرے رسیل (15 رن پر پانچ وکٹ) کی قیادت میں گیندبازوں کی چست گیندبازی سے ممبئی انڈینس کو 20 اوور میں 152 رن کے اسکور پر روک دیا تھا۔ اس وقت لگ رہا تھا کہ کولکاتا کو یہ مقابلہ جیتنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی لیکن ممبئی کے ارادے کچھ اور ہی تھے اور اس نے کولکاتا کو سات وکٹ پر 142 رن پر روک دیا اور حیران کن جیت اپنے نام کی۔
ممبئی کے لیے اس کے لیگ اسپنر راہل چاہر نے چار اوور میں 27 رن دے کر چار وکٹ نکالے جبکہ لیفٹ آرم اسپنر کرنال پانڈیا نے چار اوور میں 13 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ تیز گیندباز ٹرینٹ بولڈ نے چار اوور میں 27 رن پر دو وکٹ لیے۔ بولٹ نے کولکاتا کو آخری اوور میں جیت کے لیے 15 رن نہیں بنانے دیے اور اس اوور میں دو وکٹ نکالے۔
واضح رہے کہ پچھلے آئی پی ایل13 سیزن کے دونوں مقابلے میں ممبئی انڈینس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو شکست دی تھی۔ ممبئی کو سیزن کے پہلے میچ میں آر سی بی سے دو وکٹ سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ممبئی نے پہلے کھیلتے ہوئے 152 رن بنائے، جس کے جواب میں کے کے آر کی ٹیم 142 رن ہی بناسکی۔ کے کے آر کو آخری 30 بالوں میں 31 رنز بنانے تھے جب کہ اس کے پاس چھ وکٹ بچے ہوئے تھے، لیکن اس کے بعد بھی کے کے آر ٹیم میچ نہیں جیت سکی اور کم ہدف کو بھی وہ پار نہیں کرسکی۔
یو این آئی