ETV Bharat / sports

IPL 2023 آئی پی ایل میں ہیری بروک کی طوفانی سنچری، حیدرآباد نے کولکتہ کو شکست دی

author img

By

Published : Apr 15, 2023, 6:25 AM IST

آئی پی ایل 2023 کے 19ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 23 رن سے شکست دے دی۔ حیدرآباد کے لیے ہیری بروک نے سنچری کی اور انہیں پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Hyderabad Beat Kolkata

ہیری بروک کی طوفانی سنچری، حیدرآباد نے کولکتہ کو شکست دی

کولکاتا: ہیری بروک (ناٹ آؤٹ 100) کی طوفانی سنچری اور تیسرے وکٹ کے لیے کپتان ایڈن مارکم (50) کے ساتھ 72 رن کی شراکت کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 23 رن سے شکست دے دی۔ ایڈن گارڈن گراؤنڈ پر سن رائزرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں چار وکٹوں پر 228 رن بنائے جس کے جواب میں کولکتہ سات وکٹوں پر 205 رن ہی بنا سکی۔ سن رائزرز کی جیت میں انگلینڈ کے اسٹائلش بلے باز ہیری بروک کا اہم کردار رہا جنہوں نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں پہلی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ بروک نے صرف 55 گیندوں میں 12 چوکے اور تین چھکے کی مدد سے سنچری مکمل کی ۔ سن رائزرس کے اسکور کا تعاقب کرنے والی کولکتہ نے ابتدائی جھٹکوں کے بعد سنبھل کر کھیلنا شروع کیا۔ کپتان نتیش رانا (75) ایک سرے پر ڈٹ کر مہمان گیند بازوں کا ہمت سے سامنا کیا اور دوسرے سرے پر رنکو سنگھ (58 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ 69 رن کی مفید شراکت داری کی۔

ہدف کی طرف گامزن اس تیز رفتار شراکت داری کو ٹی نٹراجن نے توڑا جب رانا واشنگٹن سندر کے ہاتھوں ڈیپ کور پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے باوجود رنکو کا شعلہ بیان انداز نہیں بدلا اور انہوں نے ایک بار پھر چار چوکے اور چار چھکے لگا کر اپنی افادیت ثابت کر دی۔ رانا نے 41 گیندوں میں پانچ چوکے اور چھ چھکے لگائے۔ ان دونوں کے علاوہ کولکتہ کی جانب سے صرف نارائن جگدیسن (36) رن بنا سکے لیکن ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ اس سے قبل کپتان رانا نے بروک کو آؤٹ کرنے کے لیے اپنے سات گیند بازوں کو آزمایا لیکن یہ سب گراؤنڈ پر رن کی بارش روکنے میں بے بس نظر آئے۔ دو وکٹیں گرنے کے بعد کریز پر آنے والے مارکم نے بروک کا بھرپور ساتھ دیا جو دوسرے اینڈ پر شاندار انداز میں بیٹنگ کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 سنسنی خیز مقابلے میں گجرات نے پنجاب کو شکست دی

مارکم نے صرف 26 گیندوں کی مختصر اننگز میں چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی۔ ان کو ورون چکرورتی نے اپنی گوگلی کے جال میں پھنسایا اور وہ مڈ وکٹ کی باؤنڈری پر کھڑے آندرے رسل کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے، جس نے طوفان کو جزوی وقفہ دیا۔ مارکم نے پانچ چھکے اور دو چوکے لگائے۔ بعد میں بروک کو ابھیشیک شرما (32) نے جوائن کیا اور رن ریٹ کی رفتار کو برقرار رکھا۔ کولکتہ کی جانب سے آندرے رسل سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 22 رن کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ اگرچہ کپتان نے انہیں دیر سے آزمایا لیکن امیش یادو اور سویاش شرما نے کافی رن لوٹائے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.