ETV Bharat / sports

IPL 2023 گجرات اور پنجاب کے درمیان ہونے والے میچ میں ان کھلاڑیوں پرہوگی نظریں - ہاردک پانڈیا شیکھر دھون کا ریکاڑ توڑنے اترے گا

گجرات ٹائٹنز اور پنجاب کنگز کے درمیان موہالی کا مقابلہ دلچسپ ہونے ولا ہے۔ آخری میچز میں شکست کے بعد دونوں ہی ٹیمیں جیت کے ساتھ پوائٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ IPL 2023

Gujarat Titans vs Punjab Kings IPL 2023 Match Mohali
گجرات اور پنجاب کے درمیان ہونے والے میچ میں ان کھلاڑیوں پرہوگی نظریں
author img

By

Published : Apr 12, 2023, 5:40 PM IST

موہالی: رنکو سنگھ کے پانچ چھکوں کی کہانی کو بھول کر گجرات ٹائٹنز اگلے میچ میں پنجاب کنگز سے دو دو ہاتھ کرنے موہالی پہنچ گئی ہے۔ اس وقت دونوں ٹیمیں اب تک کھیلے گئے 3-3 میچوں میں سے دو دو میچ جیت چکی ہیں۔ جب کہ دونوں ٹیموں کو ایک ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جہاں پنجاب کنگز کو آخری میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ وہیں گجرات ٹائٹنز کولکاتا نائٹ رائیڈرز سے ہارنے کے بعد اگلے میچ کے لیے موہالی پہنچی ہے۔

ابتدائی دو جیت کے بعد دونوں ٹیمیں آخری میچز ہار چکی ہیں۔ اس میچ میں پنجاب کنگز اپنے ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھانا چاہیں گی اور میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن بہتر کرنا چاہیں گی۔ اس کے ساتھ ہی گجرات ٹائٹنز اپنی ٹیم کو جیت کے ٹریک پر لانے کی کوشش کرے گی۔ اس کے پہلے سال 2022 میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچ کھیلے جا چکے ہیں جس میں گجرات ٹائٹنز نے پہلا میچ 6 وکٹوں سے جیتا تھا جب کہ پنجاب کنگز نے دوسرا میچ 8 وکٹوں سے جیت کر اپنا بدلہ لے لیا تھا۔

طویل انتظار کے بعد لیام لیونگسٹون آخر کار پنجاب جوائن کر چکے ہیں اور نیٹ میں ٹریننگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ گجرات کے خلاف میچ میں کھیلیں گے۔ اس کے ساتھ ہی گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہاردک پانڈیا کسی وجہ سے گزشتہ میچ میں نہیں کھیلے تھے، لیکن وہ اس میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ کپتان ہاردک پانڈیا پرپل کیپ کے لیے اپنے بلے سے کمال دکھا سکتے ہیں۔ آئی پی ایل میں شاندار بلے بازوی کرتے ہوئے شیکھر دھون بلے بازوں میں سر فہرست ہیں۔

ہاردک ابھینو منوہر کو اپنی XI میں لے سکتے ہیں۔ آخری اوور میں 5 چھکے کھانے والے یش دیال کے کھیلنے کا حتمی فیصلہ کل میچ سے قبل کیا جائے گا۔ دیکھنا یہ ہے کہ کپتان یش پر بھروسہ رکھتے ہیں یا انہیں وقفہ دے کر اگلے میچوں میں شامل کرتے ہیں۔

لیونگ اسٹون نے راشد خان کے خلاف 69 گیندوں پر 119 رنز بنائے۔ ان کے خلاف 173 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کا ریکارڈ ہے۔ دوسری جانب پنجاب کنگز کے کپتان شیکھر دھون کا محمد شامی کے خلاف شاندار ریکارڈ ہے۔ شامی نے کبھی شیکھر دھون کو آؤٹ نہیں کیاہے، جب کہ دھون نے شامی کے خلاف 149 رنز بنائے ہیں۔ آئی پی ایل کے ریکارڈز پر نظر ڈالیں تو پنجاب کنگز کی ٹیم کے لیے صرف تین ٹاپ بلے بازوں نے 70.5 فیصد رنز بنائے ہیں۔ یہ ایسا کارنامہ کرنے والی آئی پی ایل کی دوسری ٹیم ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے پہلے 3 بلے بازوں نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.