ETV Bharat / sports

IPL 2023 ممبئی کو شکست دے کر گجرات دوسرے نمبر پر پہنچ گیا - آئی پی ایل 2023

آئی پی ایل 2023 کے 35ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز نے ممبئی انڈینز کو 55 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی گجرات پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ Gujarat Titans Beat Mumbai Indians

ممبئی کو شکست دے کر گجرات دوسرے نمبر پر پہنچ گیا

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 9:25 AM IST

احمد آباد: اوپنر شبھمن گل (34 گیندوں، 56 رنز) کی قیادت میں شاندار بلے بازی کے بعد گجرات ٹائٹنز نے نور احمد (37/3) اور راشد خان (27/2) کی کفایتی گیندبازی کی بدولت یک طرفہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں منگل کو ممبئی انڈینز کو 55 رنز سے شکست دے دی۔ گجرات نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 207 رنز بنائے جو کہ آئی پی ایل میں ان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم صرف 152 رنز تک ہی پہنچ سکی۔ گِل نے 34 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز بنائے اور گجرات کو اپنے سب سے بڑے اسکور تک پہنچا دیا۔ درمیانی اوورز میں گجرات کی رفتار بھلے ہی سست پڑ گئی ہو، لیکن ڈیوڈ ملر (22 گیندوں، 46 رنز)، ابھینو منوہر (21 گیندوں، 42 رنز) اور راہل تیوتیا (5 گیندوں، 20 رنز) نے میزبان ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچا دیا۔ اس ہدف کے تعاقب میں ممبئی نے صرف 59 رنز پر پانچ وکٹ گنوا دیے۔

سوریہ کمار یادو (12 گیندوں، 23 رنز) اور نہال ودھیرا (21 گیندوں، 40 رنز) نے اختتام کی طرف جدوجہد کے کچھ آثار دکھائے، لیکن وہ صرف شکست کے مارجن کو کم کر سکے۔ اس جیت کے بعد گجرات 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر چلا گیا، جب کہ ممبئی چھ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد بولنگ کرتے ہوئے ممبئی نے اوپنر ردھیمان ساہا کو جلد ہی آؤٹ کردیا، لیکن گل نے پاور پلے سے ہی گیند بازوں پر برس پڑے۔ انہوں نے کیمرون گرین کو چھٹے اوور میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا جب گجرات نے پاور پلے میں 50 رنز جوڑے۔ پاور پلے کے فوراً بعد پیوش چاولہ نے ہاردک پانڈیا کی وکٹ حاصل کی۔ گجرات کے بلے باز اسپنرز کے خلاف اپنی جارحیت برقرار نہ رکھ سکے جس کی وجہ سے ان کا رن ریٹ سست ہوگیا۔ وجے شنکر نے 10ویں اوور میں کمار کارتیکیا کی گیند پر چوکا اور ایک چھکا لگایا، حالانکہ وہ اپنی 16 گیندوں کی اننگز میں صرف 19 رنز ہی بنا سکے۔ 16 گیندوں پر 31 رنز بنانے والے گل نے 33 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 34 ویں گیند پر لانگ آن کیچ کر کے پویلین لوٹ گئے۔ ممبئی کے اسپنرز درمیانی اوورز میں رنز بنانے میں کامیاب رہے لیکن گجرات کے مڈل آرڈر نے آخری اوورز میں رنز بنائے۔

ملر نے 14ویں اوور میں کارتیکیا کی گیند پر چھکا لگا کر آتش بازی کا آغاز کیا، جبکہ منوہر نے اگلے اوور میں پیوش کی گیند پر دو چوکے اور ایک چھکا لگا کر 17 رنز جوڑے۔ منوہر ملر نے پانچویں وکٹ کے لیے 71 رنز کی شراکت داری کی جس میں منوہر نے 21 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔ منوہر کی وکٹ گرنے کے بعد ملر اور راہل تیوتیا نے آخری 11 گیندوں میں 35 رنز جوڑے۔ ملر 22 گیندوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جب کہ تیوتیا صرف پانچ گیندوں پر 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ گجرات نے ممبئی کی خراب گیند بازی کا بھرپور فائدہ اٹھایا، آخری پانچ اووروں میں 94 رنز بنا کر 207/6 کا بڑا اسکور کیا۔ ریلی میریڈیتھ چار اوور میں ایک وکٹ پر 49 رنز کے ساتھ ممبئی کے سب سے مہنگے گیند باز رہے۔ پیوش نے چار اووروں میں 34 رن دے کر دو وکٹ لئے جبکہ کارتیکیا، ارجن تنڈولکر اور جیسن بہرنڈورف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے اترے ممبئی شروع سے ہی شکستہ نظر آرہا تھا۔ کپتان روہت شرما آٹھ گیندوں پر دو رنز بنانے کے بعد پانڈیا کا شکار بنے جبکہ ایشان کشن 21 گیندوں پر صرف 13 رنز ہی بنا سکے۔ ممبئی پاور پلے میں صرف 29 رنز ہی بنا سکی اور راشد نے آٹھویں اوور میں کشن اور تلک ورما (دو) کی وکٹیں لے کر مہمان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ ممبئی کی پریشانیاں وہیں ختم نہیں ہوئیں کیونکہ راشد کے ہم وطن نور نے 11ویں اوور میں کیمرون گرین اور ٹم ڈیوڈ کی شکل میں دو دھماکہ خیز بلے بازوں کو آؤٹ کر دیا۔ گرین 26 گیندوں پر 33 رن کھیل رہے تھے اور ان کے آؤٹ ہونے سے ممبئی کو دھچکا لگا۔ آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد سوریہ کمار اور نہال نے شاندار واپسی کی۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 گیند بازوں کی بدولت دہلی نے حیدرآباد کو سات رنز سے شکست دی

سوریہ کمار نے 12ویں اوور میں راشد کے خلاف 16 رنز بنائے جبکہ نہال نے 13ویں اوور میں نور کی گیندپر چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ تاہم نور نے اوور کی آخری گیند پر سوریہ کمار کو آؤٹ کر کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی۔ سوریہ کمار نے 12 گیندوں پر 23 رنز بنائے جس میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ سوریہ کمار کے وکٹ گرنے کے بعد ودھیرا اور پیوش نے بھی 45 رنز کی شراکت داری کی، حالانکہ یہ ممبئی کو فتح تک لے جانے کے لیے کافی نہیں تھا۔ ودھیرا نے 21 گیندوں میں تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 40 رن بنائے جبکہ پیوش نے 12 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رن بنائے۔ پیوش 18ویں اوور میں رن آؤٹ ہوئے، جبکہ موہت شرما نے ودھیرا اور ارجن تنڈولکر (9 گیندوں، 13 رنز) کی وکٹیں لے کر ممبئی کی اننگز 152/9 پر سمیٹ دی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.