ETV Bharat / sports

IPL 2023 رنکو کی دھماکہ خیز اننگ سے کے کے آر فتح یاب - انڈین پریمیئر لیگ

انڈین پریمیئر لیگ کے 13ویں میچ میں کے کے آر نے گجرات کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ رنکو سنگھ نے 21 گیندوں پر لگاتار 6 چھکے لگا کر میچ کا رخ موڑ دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 9, 2023, 8:57 PM IST

احمد آباد: کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے رنکو سنگھ (48 ناٹ آؤٹ) کی سنسنی خیز اننگ کی بدولت گجرات ٹائٹنز کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سانس روک دینے والے مقابلے میں تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ گجرات ٹائٹنز نے وجے شنکر (ناٹ آؤٹ 63) اور سائی سدرشن (53) کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں کی بدولت کے کے آر کے سامنے 205 رنوں کا ہدف رکھا۔ کے کے آر نے 17 اوور میں 157 رن پر سات وکٹ گنوا دیے تھے لیکن رنکو نے 21 گیندوں میں چھ چھکوں اورایک چوکا کی مدد سے 48 رن بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔ کے کے آر کو آخری اوور میں 29 رن درکار تھے اور امیش یادو نے پہلی گیند پر سنگل لیا۔ رنکو کو پانچ گیندوں میں 28 رنز بنانے تھے اور انہوں نے لگاتار پانچ چھکے لگا کر گجرات کے منہ سے فتح چھین لی۔

گجرات نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا اور شبھمن گل کے ساتھ 33 رنز کی شراکت داری کے بعد ریدھیمان ساہا (17) آؤٹ ہوگئے۔ نارائن کو پہلی کامیابی ملنے کے بعد، کپتان نتیش رانا نے دونوں سرے سے اسپنرز سے بولنگ کرائی لیکن گِل اور سدرشن نے گجرات کی اننگ کو سنبھال لیا۔ گل کئی مواقع پر قدموں کا بہترین استعمال کرتے ہوئے اسپنرز کو چوکے مارتے نظر آئے۔ گل اور سدرشن نے دوسرے وکٹ کے لیے 67 رنز کی شراکت داری کی۔ نارائن نے بالآخر گِل کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ گل نے 31 گیندوں پر 39 رنز بنائے جس میں پانچ چوکے شامل تھے۔ گل کے بعد ابھینو منوہر بھی 14 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے اور گجرات کی اننگ کسی حد تک سست پڑ گئی۔

سدرشن 36 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد کچھ ہی دیر میں پویلین لوٹ گئے۔ گجرات 18 اووروں میں 159 رنز ہی بنا سکی تھی، لیکن شنکر نے آخری دو اووروں میں دھماکہ خیز بلے بازی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 200 کے پارپہنچا دیا۔ شنکر نے 19ویں اوور میں لوکی فرگوسن کو ایک چوکا اور دو چھکے لگائے، جبکہ 20ویں اوور میں شاردل ٹھاکر کو چھکا لگا کر 21 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اس کے بعد انہوں نے شاردل کو مزید دو چھکے مار کر گجرات کو 20 اوور میں 204/4 تک پہنچا دیا۔ سائی سدرشن نے جہاں درمیانی اووروں میں ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں سمیت 53 رن بنائے، وہیں شنکر نے 24 گیندوں میں چار چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 63 رن بناتے ہوئے گجرات کو اس کے سب سے بڑے آئی پی ایل اسکور تک پہنچادیا۔ کے کے آر کے لیے نارائن نے چار اوور میں 33 رن دے کر تین وکٹ لئے، جبکہ سویش شرما نے چار اوور میں 35 رن پر ایک وکٹ لیا۔ شاردل ٹھاکر تین اوورز میں 40 رنز دے کر ٹیم کے مہنگے ترین گیندباز ثابت ہوئے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کے کے آر کی شروعات اچھی نہیں ہوئی اور دھماکہ خیز اوپنر رحمان اللہ گرباز 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ امپیکٹ پلیئر جوشوا لٹل نے این جگدیشن کو آؤٹ کرکے مہمان ٹیم کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا۔ تاہم اس کے بعد وینکٹیش ائیر اور نتیش نے تیسرے وکٹ کے لیے سنچری شراکت داری کرکے کے کے آر کو مشکل سے نکال دیا۔ دونوں کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے 55 گیندوں میں 100 رنز کی شراکت ہوئی، جس میں نتیش نے 56 رنوں کا تعاون کیا۔ انہوں نے الزاری جوزف کی گیندپر آؤٹ ہونے سے قبل 29 گیندوں میں چار چوکے اور تین چھکے لگائے۔

نتیش کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی وینکٹیش نے بڑے ہدف کی طرف بڑھتے ہوئے جارحیت جاری رکھی، لیکن ان کا وکٹ گرتے ہی میچ میں ایک اہم موڑآیا۔ وینکٹیش 40 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 83 رنز بناکر الزاری کا شکار ہوگئے۔ اگلے ہی اوور میں راشد خان نے ہیٹ ٹرک لیتے ہوئے آندرے رسل، سنیل نارائن اور شاردل ٹھاکر کو پویلین لوٹا دیا۔جب کے کے آرکو آٹھ گیندوں میں 39 رنز درکار تھے، رنکو نے ٹیم کوجیت دلانے کی اپنے ہاتھوں میں لی۔ انہوں نے 19ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر جوشوا کو ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا۔ آخری اوور کی پہلی گیند امیش نے کھیلی اور اس پر سنگل لے کر وہ رنکو کو اسٹرائیک پر لے آئے۔ رنکو نے ایک ناقابل یقین کارنامہ انجام دیتے ہوئے پانچ گیندوں میں پانچ چھکے لگا کرکے کے آر کوایک یادگار جیت دلادی۔ اس جیت کے ساتھ ہی کے کے آر پوائنٹس ٹیبل میں راجستھان رائلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔ گجرات کولکاتہ کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 آئی پی ایل میں آج گجرات ٹائٹنز کا مقابلہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز سے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.