ETV Bharat / sports

IPL 2022 48th Match: پنجاب نے گجرات کو آٹھ وکٹوں سے دی شکست

author img

By

Published : May 4, 2022, 9:26 AM IST

گجرات کو 20 اووروں میں آٹھ وکٹ پر 143 کے معمولی اسکور تک محدود کرنے کے بعد پنجاب نے 16 اوور میں دو وکٹ پر 145 رن بناکر یکطرفہ جیت حاصل کی۔ یہ 10 میچوں میں گجرات کی دوسری شکست ہے لیکن وہ 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست مقام پر قائم ہے۔ Punjab Defeated Gujarat by Eight Wickets

IPL 2022 48th Match: پنجاب نے گجرات کو آٹھ وکٹوں سے دی شکست
IPL 2022 48th Match: پنجاب نے گجرات کو آٹھ وکٹوں سے دی شکست

ممبئی: تیز گیند باز کگیسو ربادا (33 رن پر 4 وکٹ) کی شاندار گیند بازی اور اوپنر شکھر دھون (ناٹ آؤٹ 62) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت پنجاب کنگز نے منگل کو ٹاپ کی ٹیم گجرات ٹائٹنز کو 24 گیندیں باقی رہتے آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ گجرات کو 20 اووروں میں آٹھ وکٹ پر 143 کے معمولی اسکور تک محدود کرنے کے بعد پنجاب نے 16 اوور میں دو وکٹ پر 145 رن بناکر یکطرفہ جیت حاصل کی۔ یہ 10 میچوں میں گجرات کی دوسری شکست ہے لیکن وہ 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست مقام پر قائم ہے۔ دوسری جانب پنجاب نے 10 میچوں میں پانچویں جیت حاصل کی اور پانچویں پوزیشن پر پہنچ کر اپنی امیدوں کو قائم رکھا۔ Good Performance of Rabada and Shikhar Dhawan Punjab Defeated Gujarat by Eight Wickets

گجرات کے بلے باز پنجاب کنگز کے خلاف جدوجہد کرتے نظر آئے۔ دونوں اوپنرز جلد آؤٹ ہوئے تو کپتان ہاردک پانڈیا اور ڈیوڈ ملر کا بلا بھی نہیں چل سکا اور بعد میں شکھر دھون پنجاب کی پوری اننگز پر حاوی رہے۔ شکھر نے اپنی میچ جتانے والی نصف سنچری کے لیے 53 گیندیں کھیلیں اور اپنے ناٹ آوٹ 62 رن میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ شکھر نے لیام لیونگسٹن کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے چار اوور میں 48 رن کی ناٹ آوٹ شراکت داری کی۔ لیونگسٹن نے 10 گیندوں پر ناٹ آوٹ 30 رن میں دو چوکے اور تین چھکے لگائے۔ بھانوکا راج پکشا نے 28 گیندوں پر 40 رن میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ جونی بیرسٹو ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس سے قبل گجرات نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن گجرات کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے 67 رن پر اپنے چار وکٹ گنوا دیے۔ ایک سرے سے وکٹوں کے گرنے کے درمیان دوسرے سرے سے کھیلتے ہوئے سائی سدرشن نے 50 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 65 رن بنائے۔ ریدھیمان ساہا نے 21، ڈیوڈ ملر نے 11، راہل تیوتیا نے 11 رن کا تعاون دیا۔ آٹھ وائیڈز سمیت 14 ایکسٹرا رن نے بھی گجرات کے اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔ ربادا کی چار وکٹوں کے علاوہ ارشدیپ سنگھ، رشی دھون اور لیام لیونگسٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.