ETV Bharat / sports

IPL 2023 شکست کے بعد سنجو سیمسن نے کہا، ان کے پاس کہنے کے لیے کچھ نہیں - Sorry Do not Have Answer

راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 112 رنز سے شکست کے بعد کہا کہ ان کے پاس کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ راجستھان کی پوری ٹیم بنگلور کے خلاف 59 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ IPL 2023

Rajasthan Royals captain Sanju Samson after match lost vs rcb
شکست کے بعد سنجو سیمسن نے کہا ان کے پاس کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے
author img

By

Published : May 15, 2023, 5:49 PM IST

جے پور: رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے ہاتھوں 112 رن کی زبردست شکست کے بعد راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے کہا کہ انہیں اپنی ٹیم کی بیٹنگ لائن کا اندازہ لگانے میں کچھ وقت لگے گا۔ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں آر سی بی نے رائلز کے سامنے 172 رنز کا ہدف رکھا۔ جواب میں سیمسن کی ٹیم 10.3 اووروں میں 59 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ آئی پی ایل ٹیبل پر چھٹے نمبر پر 12 پوائنٹس کے ساتھ موجود رائلز ماضی قریب میں بھولنے کے قابل نہیں ہے اس نے اپنے آخری پانچ میچوں میں سے صرف ایک میں جیت حاصل کی ہے۔

میچ کے بعد سیمسن نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر کہاکہ ’’وہ سوچ رہے تھے کہ ہم سے کہاں غلطی ہوءی۔ معذرت، میرے پاس ابھی اس کا جواب نہیں ہے۔ آئی پی ایل کی نوعیت ہم سب جانتے ہیں، ایک دو دن میں چیزیں بدل سکتی ہیں۔ رائلز کے ہدف کے تعاقب میں یشسوی جیسوال، جوس بٹلر اور سیمسن سات رن کے اندر ہی پویلین لوٹ گئے۔ رائلز کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاور پلے میں دھماکہ خیز بیٹنگ کا منصوبہ اس بار کام نہیں آیا جس کے بعد ٹیم کا ابھرنا مشکل ہوگیا۔'

انہوں نے کہا کہ ہم عام طور پر پاور پلے میں جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن آج ایسا نہیں ہو سکا۔ اپنی بیٹنگ کا اندازہ لگانے میں کچھ وقت لگے گا۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی یہی فطرت ہے۔ آپ کو پاور پلے میں تیز بیٹنگ کرنی ہوتی ہے، کیونکہ بعد میں وکٹ سست ہونے والی ہوتی ہے۔

اس بڑی شکست کے بعد رائلز کے رن ریٹ میں زبردست گراوٹ آئی ہے۔ اس ٹیم کو لیگ مرحلے کے اختتام سے قبل پنجاب کنگز کے خلاف ایک اور میچ کھیلنا ہے۔ سنجو نے کہا کہ وہ جمعہ کو دھرم شالہ میں ہونے والے مقابلے میں مضبوطی کے ساتھ اترکر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیں گے۔ سنجو نے کہا، “لیگ مرحلے کے اختتام پر کچھ مضحکہ خیز چیزیں ہو سکتی ہیں۔ ہمیں مضبوط، پیشہ ورانہ رہنے اور دھرم شالہ میں ہونے والے میچ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی امیدوں کو زندہ رکھنا ہے اور اپنی پوری کوشش کرنی ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.