ETV Bharat / sports

IPL 2023 آر سی اے اور کھیل اتھارٹی کے درمیان اختلافات

جے پور میں آر سی اے اور محکمہ کھیل کے درمیان اختلافات منظر عام پر آگئے ہیں۔ یہاں اسٹیڈیم کے اندر مستقل تعمیرات کو فوری طور پر ہٹائے جانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

IPL 2023
IPL 2023
author img

By

Published : Apr 23, 2023, 1:36 PM IST

Updated : Apr 23, 2023, 3:52 PM IST

آر سی اے اور کھیل اتھارٹی کے درمیان اختلافات

جے پور: راجستھان کے جے پور میں آئی پی ایل میچ کے دوران مستقل اور عارضی تجاوزات کو لے کر آر سی اے اور محکمہ کھیل کے درمیان جاری کشمکش منظر عام پر آگئی، راجستھان رائلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان میچ سے قبل وزیر کھیل اشوک چندنا اسٹیڈیم پہنچے۔ انہوں نے مین گیٹ پر محکمہ کھیل کے ملازمین سے پاس مانگے جانے اور اسٹیڈیم کے باہر جام ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ہی یہاں کالے کپڑوں میں کھڑے باؤنسر کو ڈاٹی مارتے ہوئے انہوں نے پولیس انتظامیہ کو ان باؤنسروں کو یہاں سے ہٹانے کی ہدایت کی۔ اس سلسلے میں پولیس کمشنر سے بھی فون پر بات کی۔ ساتھ ہی اسٹیڈیم کے اندر کی گئی مستقل تعمیرات کو فوری طور پر ہٹانے کی بھی ہدایات دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بدھ کو سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ سے قبل یہاں محکمہ کھیل کے دفتر کے ملازمین اور یہاں سپورٹس کونسل یا یوتھ بورڈ سے ملنے آنے والے کسی بھی شخص سے پوچھ گچھ کیے جانے پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسٹیڈیم کس کا ہے? انہوں نے اسٹیڈیم کے باہر مین گیٹ پر تعینات باؤنسر اور پولیس انتظامیہ کے کانسٹیبل پر بھی خوب غصّہ ہوئے۔ اور یہ بھی کہا کہ مین گیٹ پر یہ کیسے مستنڈے کھڑے کر رکھے ہیں۔ سب کو یہاں سے جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فوراً چلے ہو جاؤ، یہاں سے خالی ہو جاؤ۔ یہاں اور وہاں غنڈہ گردی کی جاتی رہی ہے۔ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ والے کہاں جائیں گے؟ یہاں جام لگا رکھا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہاں ایک بھی شخص کالے کپڑوں میں نظر نہ آئے۔ یہ پولیس انتظامیہ کا فرض ہے۔ یہاں غنڈہ گردی ہو رہی ہے، کیا آپ لوگوں کو ڈرانا چاہتے ہیں؟

انہوں نے باؤنسرز کو خبردار کیا کہ یہاں محکمہ کھیل کا دفتر ہے۔ انہیں یہاں کسی بھی شخص کو روکنے کی اجازت کس نے دی؟ ان کے پاس کیا اختیار ہے یا تو پولیس انہیں روکے گی یا محکمہ کے لوگ روکیں گے۔ اسے یہاں سے چلے جانا چاہیے ورنہ یہ ٹھیک نہیں ہو گا۔ غور طلب ہے کہ ریاست راجستھان کے کھیل کے وزیر اشوک چاندنا کے مطابق راجستھان رائلز نے بغیر اجازت لیے مستقل اسٹینڈ بنا دیے جو ایم او یو کی شرطوں کی خلاف ورزی کرتا ہے اور ان ہی وجوہات سے دفتر کے ملازمین کو اپنا کام کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

Last Updated : Apr 23, 2023, 3:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.