ETV Bharat / sports

DC vs CSK Match چنئی سپر کنگز کیلئے کرو یا مرو کا میچ دہلی کے ساتھ آج

آئی پی ایل 2023 کا 67 واں میچ دہلی کیپٹلس اور چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ چنئی کے لیے پلے آف میں اپنی جگہ کو مکمل طور پر یقینی بنانے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔ Delhi Capitals vs Chennai Super Kings

author img

By

Published : May 20, 2023, 2:25 PM IST

چنئی سپر کنگز کے لیے کرو یا مرو کا میچ دہلی کے ساتھ آج

نئی دہلی: آئی پی ایل 2023 کا 67واں میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹیلز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان دوپہر ساڑے تین بجے سے کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل 2023 میں چنئی سپر کنگز کو پلے آف میں کوالیفائی کرنے کے لیے دہلی کیپٹلز کو شکست دینی ہوگی۔ ارون جیٹلی اسٹیڈیم کی پچ کی بات کریں تو یہاں کی وکٹ اسپن کے لیے کافی سازگار سمجھی جاتی ہے۔ گیند عام طور پر پچ پر نیچے رہتی ہے، جس سے بلے بازوں کو رنز بنانے کے لیے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔ یہاں کی وکٹ اسپنرز کی بہت مدد کرتی ہے۔ اس وقت سی ایس کے پوائنٹس ٹیبل میں 15 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

چنئی سپر کنگز کو اپنے آخری میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف 6 وکٹوں سے شکست ملی تھی۔ اس وقت سی ایس کے پوائنٹس ٹیبل میں 15 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب پلے آف کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہونے والی دہلی کیپٹلس نے پنجاب کنگز کے خلاف آخری میچ 15 رنز سے جیتا تھا۔ رواں سیزن میں چنئی سپر کنگز اور دہلی کپیٹلز کے درمیان یہ دوسرا مقابلہ ہے۔ پچھلے میچ میں چنئی نے 27 رنز سے میچ جیتا تھا۔ اس میچ کو جیت کر چنئی پلے آف میں جگہ یقینی بنائے گی، لیکن وہ دوسرے نمبر پر رہے گی یا نہیں اس کا فیصلہ لکھنؤ سپر جائنٹس اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان ہونے والے میچ سے ہوگا۔ لکھنؤ کے بھی 15 پوائنٹس ہیں لیکن چنئی کا رن ریٹ بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 راجستھان کے ہاتھوں شکست کے بعد پنجاب پلے آف کی دوڑ سے باہر

ڈیوڈ وارنر کی قیادت والی ٹیم اس میچ میں بغیر کسی دباؤ کے کھیلے گی اور ایسی صورتحال میں چنئی کو اس سے محتاط رہنا ہوگا۔ اکشر پٹیل کو چھوڑ کر دہلی کے اسکواڈ میں شامل دیگر بھارتی بلے باز اس سیزن میں ناکام رہے ہیں۔ دہلی کو اب تک 13 میچوں 5 جیت جبکہ 8 میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایسے میں دہلی آج کا میچ جیت کر مہم کا اختتام کرنا چاہے گی۔ وہیں چنئی نے 13 میچوں میں سات جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر پے۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں اب تک دہلی کیپٹلس اور چنئی سپر کنگز 28 بار آمنے سامنے ہوئے ہیں۔ اس میں سے چنئی نے 18 میچ جیتے ہیں۔ دوسری جانب دہلی کی ٹیم صرف 10 میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.