ETV Bharat / sports

حیدرآباد بمقابلہ دہلی کیپٹل: دہلی کی سُپر اوور میں جیت - سپر اوور میچ میں دہلی کیپٹل نے حیدرآباد کو شکست دے دی

آئی پی ایل کے 14ویں سیزن کے پہلے سپر اوور میچ میں دہلی کیپٹل نے حیدرآباد کو شکست دے دی، دہلی سے جیت کے لیے حیدرآباد کو 160 رنز بنانے تھے لیکن حیدرآباد کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بنا سکی جس کی وجہ سے میچ ٹائی ہوگیا تھا۔

Delhi Capitals hold nerve to beat SRH in Super Over thriller
دہلی کی سپر اوور میں جیت
author img

By

Published : Apr 26, 2021, 6:50 AM IST

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل - 2021) میں اتوار کے روز کھیلے گئے چنئی میں دہلی کیپٹل اور سن رائزرس حیدرآباد کے مابین دن کے دوسرے سنسنی خیز مقابلے میں دہلی کیپٹل نے حیدرآباد کو سُپر اوور میں شکست دے کر پانچ میچوں میں اپنی چوتھی جیت درج کرلی ہے۔

آخری اوور میں حیدرآباد کو 6 گیندوں پر 16 رنز بنانے تھے لیکن آخری گیند پر جیتنے کے لیے دو رنز نہیں بن سکے اور میچ ٹائی کے ساتھ حتمی نتیجے کے لیے میچ سُپر اوور میں داخل ہوگیا۔

سُپر اوور میں دہلی کو جیت کے لیے 8 رنز کا ہدف ملا جس کو دہلی کے کپتان پنت اور شکھر دھون بمشکل حاصل کرنے میں کامیاب رہے، پنت نے راشد خان کی تیسری گیند پر ایک چوکا لگا کر میچ کو اپنی جانب کھینچ لیا لیکن بعد میں راشد خان کی اگلی تین گیندوں پر پنت صرف سنگل ہی لینے میں کامیاب رہے۔

سپر اوور میں حیدرآباد کی جانب سے کپتان وارنر اور ولیمسن بیٹنگ کرنے آئے تھے لیکن اکشر پٹیل کی عمدہ بولنگ کی وجہ سے صرف سات رنز بنانے میں کامیاب رہے، جبکہ حیدرآباد نے آٹھ رنز بنائے تھے لیکن وارنر کی غلطی سے ایک رن شارٹ ہوگیا اور اسکور سات رنز پر سمٹ گیا۔

پرتھوی شا کو 39 گیند پر 53 رنز بنانے کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس سے پہلے 160 رنز کے تعاقب میں حیدرآباد نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 159 رنز بنائے تھے جس میں کین ولیمسن کے 66 رنز اور بیرسٹو کے 38 رنز شامل تھے۔ دونوں بلے بازوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن نمبر نو کے بلے باز سچیت نے 6 گیندوں پر 14 رنز بنا کر حیدرآباد کو میچ میں واپسی کرانے میں اہم رول ادا کیا۔

دہلی کیپٹل کی جانب سے اویش خان 3 اور اکشر پٹیل 2 وکٹ اور امت مشرا ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیب رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.