ETV Bharat / sports

IPL 2023 کولکاتا کو شکست دے کر دہلی نے پہلی جیت درج کی - دہلی کیپٹلس بمقابلہ کے کے آر

آئی پی ایل 2023 کے 28ویں میچ میں دہلی کیپٹلس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔ چھ میچوں میں دہلی کی یہ پہلی جیت ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں دہلی 10ویں جب کہ کے کے آر 8ویں نمبر پر ہے۔ Delhi Capitals beat Kolkata Knight Riders

کولکاتا کو شکست دے کر دہلی نے پہلی جیت درج کی

author img

By

Published : Apr 21, 2023, 6:30 AM IST

نئی دہلی: دہلی کیپٹلس نے آئی پی ایل 2023 کے سیزن میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد کپتان ڈیوڈ وارنر (57) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت جمعرات کے روز کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کو چار وکٹ سے شکست دے کر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنی پہلی جیت درج کی۔ بارش سے متاثرہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کے کے آر کی پوری ٹیم 127 رن کے اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔ دہلی نے یہ ہدف 19.2 اوور میں حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل میں اپنا کھاتہ کھول لیا۔ دہلی کے بلے بازوں نے اپنی مایوس کن کارکردگی سے اس میچ کو اور بھی سنسنی خیز بنا دیا۔ وارنر کے علاوہ کوئی دوسرا بلے باز نمایاں شراکت نہ کر سکا جس کی وجہ سے ٹیم کو آخری اوور میں سات رنز درکار تھے۔

اکشر پٹیل (ناٹ آؤٹ 19) نے آخری اوورز کی پہلی دو گیندوں میں چار رنز بنائے، جب کہ کلونت کھجرولیا نے دوسری گیند پر نو بال کر کے دہلی کا کام آسان کر دیا۔ اکشر نے آخر کار دوسری گیند پر دو رنز بنا کر دہلی کی پہلی جیت کو یقینی بنایا۔ دہلی کے تیز گیندباز ایشانت شرما کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کے کے آر کی جانب سے جیسن رائے نے سب سے زیادہ 43 رن جبکہ آندرے رسل نے 31 گیندوں پر 38 رن بنائے۔ کے کے آر کے آٹھ بلے باز ڈبل فیگر کو بھی نہیں چھو سکے۔ بارش سے متاثرہ میچ میں دہلی نے ٹاس جیت کر گیند بازی کی، جس سے کے کے آر پہلے ہی اوور سے دباؤ میں آگیا۔ مکیش کمار (15/1) نے دوسرے اوور میں اوپنر لٹن داس کی وکٹ حاصل کی، جبکہ اینریچ نورکھیا (20/2) نے گذشتہ میچ کے سنچری بنانے والے وینکٹیش ایر کو صفر پر آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 محمد سراج کی خطرناک گیند بازی کے سامنے پنجاب کنگز ہوئی بے بس

طویل وقفے کے بعد آئی پی ایل میں واپسی کرتے ہوئے ایشانت شرما (19/2) نے کے کے آر کے کپتان نتیش رانا کی وکٹ لے کر پاور پلے کا خاتمہ کیا، جس کے بعد اسپنرز نے ذمہ داری سنبھالی۔ اکشر پٹیل نے اپنے پہلے اوور میں صرف چار رنز دینے کے بعد دوسرے اوور میں مندیپ سنگھ کو بولڈ کر دیا۔ تین اووروں میں 13 رن دینے والے اکشر نے رنکو سنگھ کا وکٹ لے کر اپنے اسپیل کا خاتمہ کیا۔ اوپنر جیسن رائے اس دوران وکٹ پر موجود رہے۔ اس نے جوابی کارروائی کے ارادے سے کلدیپ یادو کو 10ویں اوور میں چھکا لگایا۔ رائے کو 24 پر لائف لائن ملی، حالانکہ وہ اپنی ٹیم کو مشکل سے نہیں نکال سکے اور 43 کے اسکور پر کلدیپ (15/2) کا شکار ہو گئے۔ کلدیپ نے اگلی ہی گیند پر انوکول رائے کی وکٹ بھی لی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.