ETV Bharat / sports

چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو 20 رنز سے شکست دی

چنئی سپر کنگز نے میچ 20 رنز سے جیت لیا۔ اس کے ساتھ ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سرفہرست ہو گئی ہے۔ دوسری جانب 8 میچوں میں ممبئی کی یہ چوتھی شکست ہے۔

chennai super kings beats mumbai indians by 20 runs
چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو 20 رنز سے شکست دی
author img

By

Published : Sep 20, 2021, 2:04 AM IST

اس سے قبل چنئی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ چنئی نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 136 رنز ہی بنا سکی۔

157 رنز کے تعاقب میں ممبئی کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ اس نے 40 رنز کے اندر تین وکٹیں گنوائیں۔ اوپنرز کوئنٹن ڈی کاک (17) ، انمول پریت سنگھ (16) اور سوریاکمار یادو (3) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے تھے۔

دیپک چاہر نے ممبئی کو شروعاتی جھٹکے دیے تھے۔ انہوں نے پہلے ڈیکاک اور پھر انمول پریت کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ اس کے بعد سوربھ تیواری اور کپتان پولارڈ نے ممبئی کی اننگ سنبھالی۔ تاہم پولارڈ صرف 15 رنز بنا سکے۔ انہیں ہیجل ووج نے آؤٹ کیا۔

اس سے قبل چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ چنئی کا آغاز خراب رہا اور فیف ڈو پلیسی اور معین علی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد اوپنر ریتوراج گائیکواڑ نے اننگز کو سنبھالا۔ انہوں نے ناٹ آؤٹ 88 رنز کی اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں:

آئی پی ایل 2021: ٹورنامنٹ کا دوبارہ آغاز چنئی اور ممبئی کے درمیان ہوگا

ان کے علاوہ ڈوین براؤ کی طوفانی اننگز کی وجہ سے چنئی سپر کنگز نے انتہائی خراب آغاز سے بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 156 کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.