ETV Bharat / sports

IPL 2023 چنئی سپر کنگز نے لکھنؤ کو بارہ رنز سے شکست دی - آئی پی ایل 2023

انڈین پریمیئر لیگ 2023 کے 6ویں میچ میں چنئی سپر کنگز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔ چنئی کی یہ دو میچوں میں پہلی جیت ہے۔ معین علی کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Chennai Super Kings Beat Lucknow

چنئی سپر کنگز نے لکھنؤ کو بارہ رنز سے شکست دی

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 6:34 AM IST

Updated : Apr 4, 2023, 9:10 AM IST

چنئی: چنئی سپر کنگز نے روتوراج گائیکواڈ اور ڈیون کانوے کی طوفانی سنچری شراکت کے بعد معین علی کی عمدہ بولنگ کی مدد سے پیر کو ہوم گراؤنڈ چیپوک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو 12 رنز سے شکست دی۔ چنئی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 217 رنز بنائے، جس کے جواب میں لکھنؤ کی ٹیم صرف 205 رنز تک ہی پہنچ سکی۔ رتوراج (31 گیند، تین چوکے، چار چھکے، 57 رن) اور کونوے (29 گیند، پانچ چوکے، دو چھکے، 47 رن) نے پہلے وکٹ کے لیے 110 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم تیار کیا۔ روی بشنوئی اور مارک ووڈ نے تین تین وکٹ لے کر لکھنؤ کی واپسی کرائی، لیکن وہ چنئی کو بڑا اسکور بنانے سے نہیں روک سکے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سلامی بلے باز کائل میئرز لکھنؤ کو جیت کی طرف لے جا رہے تھے، لیکن معین نے انہیں آؤٹ کر کے میچ کا رخ موڑ دیا۔ میئرز نے 22 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے اور ان کا وکٹ گرتے ہی لکھنؤ کی اننگ لڑکھڑاگئی۔ نکولس پورن (18 گیندوں، 32 رنز) نے مڈل آرڈر میں جدوجہد کی لیکن انہیں کسی کا ساتھ نہیں ملا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل نے اس میچ میں آل راؤنڈر کرونل پانڈیا پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے انہیں اس میچ کے پلیئنگ 11 میں شامل کیا۔ یہ آئی پی ایل میں کرونل پانڈیا کا 100 واں میچ تھا۔ لیکن پانڈیا اس میچ میں بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی ٹیم کی مدد نہیں کر سکے۔ ان کی خراب کارکردگی پوری ٹیم کو مہنگی پڑی۔

لکھنؤ کو اس بڑے ہدف تک پہنچنے کے لیے پاور پلے میں طوفانی شروعات کی ضرورت تھی، جو اسے میئرز نے دلائی۔ میئرز نے پہلے ہی اوور سے چنئی کے گیند بازوں پر حملہ بول کر 21 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کرلی۔ لکھنؤ پانچ اووروں میں ہی 73 رنز کے اسکور پر پہنچ کرچنئی کی مشکلات میں اضافہ کر رہا تھا لیکن اسپنروں نے میزبان ٹیم کی واپسی کرائی۔ معین نے پاور پلے کے آخری اوور میں میئرز کو آؤٹ کیا، جبکہ سینٹنر نے اگلے ہی اوور میں دیپک ہڈا کو پویلین بھیجا۔ معین نے نصف اننگ ختم ہونے سے قبل راہل (18 گیند، 20 رنز) اور کرونال پانڈیا (9 رنز) کو آؤٹ کرکے رن ریٹ پر لگام لگائی۔ لکھنؤ کے چار وکٹ 105 رنز پر گرنے کے بعد نکولس پوران نے اننگ کو سنبھالا۔

پوران نے تشار دیشپانڈے کے 12ویں اوور میں 15 رنز جوڑ کر ٹیم سے دباؤ کو دور کیا۔ معین نے اپنے آخری اوور میں مارکس اسٹونیس (21) کو آؤٹ کیا، لیکن پوران اپنے شاٹس کھیلتے رہے۔ پوران 18 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے لیکن آیوش بدونی اور کرشنپا گوتم کی جارحیت نے لکھنؤ کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ لکھنؤ کو جب دو اووروں میں 37 رنز درکار تھے، تب کپتان دھونی نے گیند 20 سالہ راج وردھن ہنگرگیکر کے حوالے کی۔ ہنگرگیکر نے اس اوور میں تین وائیڈ ڈالنے کے باوجود صرف نو رنز دیے، جس سے لکھنؤ کی جیت کے امکانات معدوم ہو گئے۔ تشار نے ہنگرگیکر کے پیدا کردہ دباؤ کا آخری اوور میں فائدہ اٹھاتے ہوئے بدونی (23) کو آؤٹ کیا۔ لکھنؤ اس اوور میں 15 رنز بنانے کے بعد بھی 205/7 کے اسکور تک ہی پہنچ سکا۔

اس سے پہلے ٹاس ہار کر بلے بازی کے لیے بلائے جانے کے بعد چنئی کی اوپننگ جوڑی نے جارحانہ آغاز کیا۔ روتوراج گائیکواڈ اور ڈیون کونوے نے چار سال بعد چیپوک پر چنئی کی واپسی کا زبردست اعلان کرتے ہوئے پاور پلے میں 79 رنز بناڈالے۔ چیپوک میں پاور پلے میں یہ چنئی کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ گائکواڑ نے آٹھویں اوور میں 26 گیندوں پر سیزن کی اپنی دوسری نصف سنچری بنائی، جبکہ کانوے نے اسی اوور کی آخری گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کی سنچری مکمل کی۔ اس جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے صرف نو اوورز میں 110 رنز کی شراکت داری کی، جسے روی بشنوئی نے گائیکواڑ کو آؤٹ کر کے توڑا۔ بشنوئی نے 10ویں اوور میں صرف پانچ رنز دے کر چنئی پر دباؤ بنایا اور اگلے ہی اوور میں کونوے مارک ووڈ کا شکار ہو گئے۔ چنئی کا مڈل آرڈر گایکواڈ-کون وے کی بنیاد پر ایک عمارت کھڑی کررہا تھا لیکن بشنوئی نے معین اور شیوم دوبے کی شکل میں لکھنؤ کواہم کامیابیاں دلائیں۔ شیوم نے 16 گیندوں پر ایک چوکا اور تین چھکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے، جبکہ معین نے 13 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 19 رنوں کا تعاون دیا۔ تجربہ کار آل راؤنڈر بین اسٹوکس (تین) اور رویندر جڈیجہ (تین) بھی بڑا اسکور بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے، لیکن امباتی رائیڈو نے وکٹ پر رک کر چنئی کی اننگ کا شاندار اختتام یقینی بنایا۔ رائیڈو نے 14 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے، جبکہ کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آخری اوور میں دو چھکے لگا کر ٹیم کو 217/7 تک پہنچا دیا۔

یو این آئی

Last Updated : Apr 4, 2023, 9:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.