ETV Bharat / sports

Brad Haddin on Jitesh Sharma جیتیش شرما کی بلے بازی سے متاثر بریڈ ہیڈن

پنجاب کنگز کے اسسٹنٹ کوچ بریڈ ہیڈن جیتیش شرما کی بیٹنگ کے مداح ہو گئے۔ جیتیش شرما کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایسے کھلاڑی ہیں جو گیند کو پہلے ہی نشانہ بنا لیتے ہیں۔

جیتیش شرما کی بلے بازی سے متاثر بریڈ ہیڈن

author img

By

Published : May 4, 2023, 6:58 PM IST

نئی دہلی: آئی پی ایل کے 46ویں میچ میں پنجاب کنگز کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ پنجاب کی ٹیم بھلے ہی یہ میچ ہار گئی ہو لیکن اس کے بعد پنجاب ٹیم کے بلے باز جیتیش شرما خوب تعریفیں لوٹ رہے ہیں۔ جیتیش شرما اپنی مضبوط کارکردگی سے پنجاب کو کامیابی نہیں دلا سکے لیکن انہوں نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ اس وجہ سے پنجاب کے اسسٹنٹ کوچ بریڈ ہیڈن نے جیتیش شرما کی بہت تعریف کی ہے۔ پنجاب کنگز کو موہالی میں ایک بڑے اسکورنگ میچ میں ممبئی انڈینز کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

پنجاب ٹیم کے ڈیبیو وکٹ کیپر بلے باز جیتیش شرما نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 27 گیندوں پر ناقابل شکست 49 رنز بنا کر سب کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ ممبئی نے پنجاب کا 214 رنز کا سکور 7 گیندیں باقی رہ کر آسانی سے حاصل کر لیا۔ لیکن پنجاب کے اسسٹنٹ کوچ بریڈ ہیڈن نے جیتیش کے جوابی حملہ کرنے والے کھیل کی تعریف کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ 'وہ اچھی شروعات کر رہے ہیں اور ان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو پہلی گیند سے ہی ہٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کی پہلی گیند سے ہی اسٹرائیک کرنے کی صلاحیت ایسی ہے جس کی وجہ سے ہم اسے ٹاپ آرڈر میں استعمال کرنا چاہتے ہیں اور اس نے کام کیا۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم اس کے بلے سے ایسی اور اننگز دیکھیں گے۔

جیتیش شرما نے چوتھی وکٹ کے لیے لیام لیونگسٹن کے ساتھ 119 رنز کی شراکت داری کی۔ ساتھ ہی اس میچ میں لیام لیونگسٹن نے 42 گیندوں پر ناقابل شکست 82 رنز بنائے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جیسے جیسے ٹورنامنٹ آگے بڑھ رہا ہے، جیتیش شرما کا اعتماد بھی بڑھ رہا ہے اور یہ نظر آرہا ہے کہ ہم انہیں میچ میں کہاں استعمال کرتے ہیں۔ جیتیش نے پچھلے میچ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.