ETV Bharat / sports

IPL 2023 آر سی بی کو بڑا دھچکا، زخمی رجت پاٹیدار پورے سیزن سے باہر

رائل چیلنجرز بنگلور کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ RCB کے لیے گزشتہ سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے رجت پاٹیدار چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل کے 16ویں سیزن سے باہر ہو گئے ہیں۔ IPL 2023

Rajat Patidar ruled out from ipl 2023
آر سی بی کو بڑا دھچکا، زخمی رجت پاٹیدار پورے سیزن سے باہر
author img

By

Published : Apr 4, 2023, 8:00 PM IST

نئی دہلی: آئی پی ایل 2023 میں کھلاڑیوں کی چوٹ تمام ٹیموں کے لیے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ اب رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) کے ٹاپ آرڈر بلے باز رجت پاٹیدار ٹخنے کی انجری کی وجہ سے پورے آئی پی ایل سیزن سے باہر ہو گئے ہیں، جس سے ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ 29 سالہ پاٹیدار گزشتہ برس RCB کے تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے، انہوں نے 8 میچوں میں 55.50 کی اوسط سے دو نصف سنچریوں کے ساتھ 333 رنز بنائے۔ انہوں نے کوالیفائر 1 میں آئی پی ایل میں بھارتی بلے باز کے ذریعہ تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا تھا۔

آر سی بی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ 'بدقسمتی سے رجت پاٹیدار ٹخنے کی چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل 2023 سے باہر ہو گئے ہیں'۔ ہم رجت کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں اور اس عمل کے دوران ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ کوچ اور ٹیم انتظامیہ نے ابھی تک ان کے متبادل کھلاڑی کے نام پر کوئی اعلان نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاٹیدار آر سی بی کیمپ میں شامل ہونے سے پہلے انجری کا شکار ہو ئے تھے، لیکن ابتدائی طور پر خیال کیا جاتا تھا کہ وہ کم از کم آئی پی ایل کے ابتدائی مچیوں کے بعد تک دستیاب ہوں گے۔ تاہم ان کے باہر ہونے سے ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

  • Unfortunately, Rajat Patidar has been ruled out of #IPL2023 due to an Achilles Heel injury. 💔

    We wish Rajat a speedy recovery and will continue to support him during the process. 💪

    The coaches and management have decided not to name a replacement player for Rajat just yet. 🗒️ pic.twitter.com/c76d2u70SY

    — Royal Challengers Bangalore (@RCBTweets) April 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پاٹیدار کی برطرفی کی خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ، جو گزشتہ سیزن میں 12 میچوں میں 20 وکٹیں لے کر ٹیم کے دوسرے سب سے کامیاب بولر تھے، نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اپریل کے چوتھے ہفتے تک فٹ نہیں ہوں گے۔ پیر کے روز ممبئی انڈینز کے خلاف RCB کی آٹھ وکٹوں سے جیت کے دوران انگلینڈ کے تیز گیند باز ریس ٹوپلی کا بھی دائیں کندھے کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ بتا دیں کہ RCB نے ابھی تک رجت پاٹیدار کے متبادل کا اعلان نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.