ETV Bharat / sports

Gambhir and Kohli Fight کوہلی اور گمبھیر کے درمیان بحث، بی سی سی آئی نے جرمانہ عائد کیا - آئی پی ایل 2023

لکھنؤ سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلا گیا میچ کافی سرخیوں میں رہا۔ کوہلی اور گمبھیر کے درمیان میچ کے بعد طویل بحث ہوئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ virat kohli vs gautam gambhir fight

کوہلی اور گمبھیر کے درمیان بحث، بی سی سی آئی نے جرمانہ عائد کیا

author img

By

Published : May 2, 2023, 11:04 AM IST

لکھنؤ: رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے درمیان پیر کو ایک زبردست مقابلہ ہوا۔ اس کم اسکور والے میچ میں آر سی بی نے لکھؤ کو 18 رنز سے شکست دے دی۔ لیکن یہ میچ ایک اور وجہ سے سرخیوں میں آ گیا۔ میچ کے بعد وراٹ کوہلی اور گوتم گمبھیر کے درمیان سخت بحث دیکھنے کو ملی۔ حالنکہ گوتم گمبھیر اور وراٹ کوہلی کے درمیان اس سے پہلے بھی میدان میں بحث ہو چکی ہے۔ گمبھیر اور کوہلی تقریباً 10 سال قبل بنگلورو اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے میچ کے دوران آپس میں بِھڑ گئے تھے۔ وہیں میچ کے دوران ایل ایس جی کے بولر نوین الحق اور کوہلی کے درمیان کچھ بحث ہوئی۔

وہیں میچ کے بعد وراٹ کوہلی اور کائل میئرز بات کرتے نظر آئے۔ اسی درمیان گوتم گمبھیر آئے اور کائل میئرز کو کوہلی سے بات کرنے سے روکتے ہوئے اپنے ساتھ لے جانے لگے۔ ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جب گمبھیر میئرز کو لے جا رہے تھے تو پیچھے سے کسی نے ان سے کچھ کہا۔ جس کے بعد گمبھیر جارحانہ انداز میں کوہلی کی طرف بڑھے۔ وہ مسلسل کچھ کہہ رہے تھے۔ زخمی کپتان کے ایل راہل سمیت ایل ایس جی کے کئی کھلاڑیوں نے انہیں روکا۔ تاہم، کوہلی گمبھیر کو پرسکون کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ لیکن بات چیت جلد ہی جھگڑے میں بدل گئی۔ بتا دیں کہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کوہلی کی 17ویں اوور میں نوین کے ساتھ گرما گرم بحث ہوئی۔ جس میں امیت مشرا اور ایک امپائر کو مداخلت کرنا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 آر سی بی نے لکھنؤ کو اٹھارہ رنز سے ہرایا

گمبھیر اور کوہلی دونوں پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس واقعے میں کوڈ کے آرٹیکل 2.21 کے تحت لیول 2 کا جرم سمجھا گیا ہے۔ دونوں نے اپنی غلطی مان لی ہے۔ میچ کی بات کریں تو لکھنؤ سپر جائنٹس کم اسکور والے میچ میں 127 رنز کا بھی تعاقب نہیں کر سکی۔ لکھنؤ کی شروعات خراب رہی اور سات اووروں میں اپنے ٹاپ پانچ بلے بازوں کو کھو دیا۔ کرشنپا گوتم نے کچھ رنز بنائے لیکن ایل ایس جی 19.5 اوورز میں 108 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.