احمد آباد: گجرات ٹائٹنز کے افغانستانی لیگ اسپنر راشد خان نے اپنے بیٹنگ آرڈر کے بارے میں کہا، ’’پہلے کی بنسبت اس سیزن میں مجھے اوپر بلے بازی کرنے کا موقع ملا ہے۔ کوچنگ اسٹاف اور ٹیم کے ارکان کے ذریعہ جو اعتماد مجھے ملا ہے وہ منفرد ہے۔ آپ کو اسی طرح کی توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ میں پریکٹس سیشنز میں بہت زیادہ حصہ لیتا ہوں۔ Gujarat Titans spinner Rashid Khan
انہوں نے بتایا کہ 'ٹیم کو مجھ پر یہ یقین ہے کہ یہ شخص ضرورت پڑنے پر بلے بازی میں بھی ٹیم کے لئے مددگار ثابت ہوسکتا ہے'۔ مجھے ہمیشہ سے یہ یقین رہا ہے کہ میں آخر میں ٹیم کے لئے 20 سے25 رن بنا سکتا ہوں۔ لیکن آپ کو بطور کھلاڑی سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے جو مجھے حاصل بھی ہے۔
مزید پڑھیں:
گجرات کی کامیابی میں نچلے آرڈر کے تعاون پر بھی راشد نے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر میں ڈیوڈ (ملر) کی موجودگی نے ٹاپ آرڈر کے لیے کام کو بہت آسان بنا دیا ہے۔ جب آپ کے نمبر 4، 5 اور 6 کے کھلاڑی فارم میں ہوتے ہیں تو یہ ٹیم کو بیشتر مقابلوں میں جیتنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے ہدف کا تعاقب کررہے ہیں۔
انہوں نے بے خوفی سے بلے بازی کی ہے، خاص طور پر چنئی کے خلاف ملر نے جس طرح سے بلے بازی کی ہے، انہوں نے اس میچ میں اپنے فن کا عمدہ مظاہرہ کیا۔
یواین آئی۔