ETV Bharat / sports

IPL 2023 ممبئی انڈینز کی جیت سے زیادہ ارجن تندولکر سرخیوں میں - Father reacts Arjun Tendulkar takes first wicket

سن رائزرز حیدرآباد اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ممبئی کی جیت سے زیادہ زیادہ ارجن تندولکر سرخیوں میں ہے۔ کے کے آر کے خلاف اپنا آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والے ارجن ٹنڈولکر نے آخر کار سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل میں پہلا وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ IPL 2023

Arjun Tendulkar takes first IPL wicket: Father Sachin reacts,
ممبئی انڈینز کی جیت سے زیادہ ارجن تندولکر سرخیوں میں
author img

By

Published : Apr 19, 2023, 4:22 PM IST

نئی دہلی: آئی پی ایل 2023 کے 25ویں میچ ممبئی انڈینز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان میچ کھیلا گیا، جسے ممبئی انڈینز نے 14 رنز سے جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی انڈینز کی ٹیم 5 میں سے 3 میچ جیت کر 6 ویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ آئی پی ایل کے 25ویں میچ میں ممبئی کی جیت سے زیادہ ارجن تندولکر سرخیوں میں ہے، کیونکہ سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے آئی پی ایل میں اپنا پہلا وکٹ لیا ہے۔ ارجن کو وکٹ ملنے پر سچن خوش نظر آئے۔ وہیں کرکٹ شائقین بھی ارجن کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

حیدرآباد کے خلاف میچ میں کپتان روہت شرما نے آخری اوور ارجن ٹنڈولکر کو دیا۔ اس وقت حیدرآباد کو جیت کے لیے 6 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے۔ ارجن نے آخری اوورز میں صرف وکٹیں ہی نہیں لیں، بلکہ خطرناک یارکرز سے مخالف بلے باز کو پریشان کیے اور ٹیم کو جیت دلانے میں مدد کی۔ اس کے بعد ارجن ٹنڈولکر ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے۔ لوگوں نے ارجن کی بہت تعریف کی۔ یہ بھی کہا کہ یہ آئی پی ایل میں تندولکرخاندان کی پہلی وکٹ ہے۔ کیونکہ سچن ٹنڈولکر نے آئی پی ایل میں ایک بھی وکٹ نہیں لیے ہیں۔ ارجن ٹنڈولکر نے یہ کارنامہ انجام دیا۔ پریتی زنٹا، شاہ رخ خان جیسے بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے بھی ارجن کی بہت تعریف کی۔

  • A superb all-round performance by Mumbai Indians once again. Cameron Green impressed with both bat & ball. Ishan & Tilak’s batting is as good as it gets! The IPL is getting more interesting every day. Great going boys!💙

    And finally a Tendulkar has an IPL wicket!😛#SRHvMI pic.twitter.com/e4MAFEZyjY

    — Sachin Tendulkar (@sachin_rt) April 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے 20 رنز کے دفاع کے لیے ارجن پر اعتماد ظاہر کیا تو ارجن توقعات پر پورا اترے اور اچھی بولنگ کی، پانچ گیندوں میں صرف 5 رنز دیے۔ اس کے علاوہ ارجن نے بھونیشور کمار کا وکٹ لے کر آئی پی ایل میں اپنا پہلا وکٹ لیا۔ ارجن کے والد سچن جو 6 سال تک آئی پی ایل میں بھی کھیل چکے ہیں، انہوں نے ممبئی انڈینز کی جیت کی ہیٹ ٹرک کے بعد ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی انڈینز کی جانب سے ایک بار پھر شاندار آل راؤنڈ کارکردگی۔ کیمرون گرین گیند اور بلے دونوں سے متاثر کیے۔ ایشان اور تلک کی شاندار بیٹنگ۔ آئی پی ایل ہر روز دلچسپ ہوتا جا رہا ہے۔ اور آخر کار تندولکر کے پاس بھی اب آئی پی ایل کی وکٹ ہے۔

میچ کے بعد ممبئی انڈینز کے کپتان نے بھی ارجن کی تعریف کی اور کہا کہ نوجوان اپنے منصوبوں کے بارے میں بہت پراعتماد اور واضح ہے۔ ارجن تین سال برس اس ٹیم کا حصہ ہیں۔ وہ جانتا ہے کہ اسے کیا کرنا ہے۔ وہ اعتماد سے بھرا ہوا ہے۔ وہ اپنے منصوبوں میں واضح ہے۔ وہ ڈیتھ اوورز میں نئی ​​گیند کو سوئنگ کرنے اور یارکر پھینکنے کی کوشش کرتا ہے۔ پہلے 5 میچوں میں تین جیت کے بعد ممبئی پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر ہے۔ 5 بار کی چیمپئن ٹیم کا اگلا میچ 22 اپریل کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں پنجاب کنگز سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.