ETV Bharat / sports

IPL 2023 جیو سنیما پر73فیصد شائقین آئی پی ایل دیکھ رہے ہیں، اسکور رپورٹ - تہتر فیصد شایقئن کرکٹ جیو سنیما سے میچ دیکھتے ہیں

اگر آپ اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو یہ واضح ہے کہ ایک تہائی ناظرین براہ راست جیو سنیما سے جڑے ہوئے ہیں۔ جب کہ 50 فیصد سے زائد ناظرین موبائل اور ٹی وی دونوں استعمال کر رہے ہیں۔ IPL 2023

73% viewers are watching IPL on JioCinema
جیو سنیما پر73فیصد شائقین آئی پی ایل دیکھ رہے ہیں، اسکور رپورٹ
author img

By

Published : Apr 26, 2023, 8:14 PM IST

نئی دہلی: جیو سنیما کے ذریعہ کی جارہی ڈیجیٹل اسٹریمنگ، ٹی وی پر اسٹار اسپورٹس کے مقابلہ تین گنا زیادہ آئی پی ایل ناظرین تک پہنچ رہی ہے، اسکور رپورٹ کے مطابق، ڈیجیٹل اسٹریمنگ 73 فیصد آئی پی ایل ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے، وہیں کیبل اور ڈی ٹی ایچ کے پاس صرف 27 فیصد ناظرین ہی بچے ہیں۔ آئی پی ایل میں اشتہارات کے اثرات کو جانچنے کے لیے سنکرونائز انڈیا اور یونومر کی رپورٹ 'اسکور' میں یہ بات سامنے آئی ہے۔

'اسکور' رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اسمارٹ ٹی وی پر آئی پی ایل کو دیکھنے والوں کی تعداد کیبل یا ڈی ٹی ایچ سے کہیں زیادہ ہے۔ آئی پی ایل کو 62 فیصد ناظرین نے کنیکٹڈ ٹی وی اور صرف 38 فیصد کیبل/ڈی ٹی ایچ پر دیکھا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹی وی پر کل ناظرین کی کل تعداد میں بھی مسلسل کمی آرہی ہے۔ ناظرین کے آئی پی ایل دیکھنے کے انداز میں بھی دلچسپ تبدیلیاں آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 52% لوگ آئی پی ایل کو ٹی وی اور موبائل دونوں پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ 30 فیصد ناظرین ایسے ہیں جو صرف موبائل پر آئی پی ایل دیکھتے ہیں اور صرف 18% اب بھی ٹی وی سے چپکے ہوئے ہیں۔

سنکرونائز انڈیا اور یونومر کی سکور(SCORE) رپورٹ تیار کرنے کے لیے یونومر مارکٹ ریسرچ پلیٹ فارم پر ڈیلی ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے۔ آئی پی ایل کے پہلے دو ہفتوں میں لئے گئے سیمپل کی بنیاد پر یہ رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ سیمپل ممبئی، دلی ، بنگلورو، چینئی، کولکاتہ، احمد آباد، حیدر آباد، لکھنؤ، لدھیانہ اور جئے پور سے جمع کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.