موہالی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم پنجاب کنگز نے جمعہ کے روز ٹریور بیلس کو اگلے سیزن سے قبل اپنا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔ بیلس کو انیل کمبلے کی جگہ ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے۔ سابق بھارتی کپتان کمبلے کی قیادت میں ٹیم اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی، جس کے بعد پنجاب کنگز نے اپنے معاہدے کی تجدید نہیں کی۔ Punjab Kings Appoint Bayliss as Head coach
بیلس نے فرنچائز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ 'میں پنجاب کنگز کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ پنجاب کنگز ایسی ہی ایک فرنچائز ہے، جو کامیابی کی بھوکی ہے۔ میں باصلاحیت کھلاڑیوں سے بھری اس ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔
بیلس ایک تجربہ کار کوچ ہے، ان کی قیادت میں انگلینڈ نے 2019 میں ونڈے کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے سنہ 2012 اور 2014 میں بیلس کے تحت آئی پی ایل ٹائٹل جیتے، جب کہ انہوں نے سڈنی سکسرز کو بگ بیش لیگ ٹائٹل تک پہنچانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔
بیلیس 2020 اور 2021 کے آئی پی ایل سیزن میں سن رائزرز حیدرآباد کے ہیڈ کوچ تھے۔ کمبلے کے کوچ رہتے ہوئے پنجاب کنگز کی ٹیم مسلسل تین برس تک آئی پی ایل پلے آف میں جگہ نہیں بنا سکی۔
مزید پڑھیں: