ETV Bharat / sports

IPL 2023 خراب فیلڈنگ شکست کی وجہ بنی، ری پونٹنگ - لکھنؤ سپر جائنٹس کے ہاتھوں 50 رن کی شکست

رکی پونٹنگ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے اپنی بولنگ اننگ میں 16 چھکے کھائے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری کارکردگی بہت خراب تھی۔ آج کے وکٹ کو دیکھ کر مجھے نہیں لگتا کہ یہاں 190 سے زیادہ رنز بننے چاہیے تھے۔ اگر آپ اتنے رنز دے دیتے ہیں تو پھر خود کو میچ میں واپس لانا مشکل ہوتا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 2, 2023, 7:19 PM IST

لکھنؤ: دہلی کیپٹلس کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے ہاتھوں 50 رن کی شکست کے بعد اعتراف کیا کہ انہیں خراب فیلڈنگ کی وجہ سے میچ میں شکست کا سامنا کرناپڑا۔ پونٹنگ نے ہفتہ کومیچ کے بعد کہا، 'سچ پوچھیں تو مجھے لگتا ہے کہ انہیں جتنے رن بنانے چاہیے تھے انہوں نے اس سے زیادہ رن بنائے۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہم نے آج اچھا مظاہرہ کیا۔ پہلے چار اوورز کے بعد ہماری فیلڈنگ واقعی خراب تھی۔'

دہلی کو سب سے زیادہ نقصان کائل میئرز کا کیچ چھوڑنے سے ہوا۔ میئرز 15 گیندوں پر 14 رنز بنا کر کھیل رہے تھے جب چھٹے اوور میں چیتن سکاریا کی گیند پر خلیل احمد نے ان کا کیچ چھوڑ دیا۔ سلامی بلے باز نے اس کے بعد اننگ کی رفتار بدلتے ہوئے اگلی 23 گیندوں پر 59 رنز بنائے اور 73 رنز پر اننگ ختم کی۔ اس کے نتیجے میں سپر جائنٹس نے پاور پلے کے بعد ایک وکٹ پر 30 رن ہونے کے باوجود 20 اوورز میں 193 رنز بنائے۔پونٹنگ نے کہا، 'ہم نے چند مواقع گنوا دئیے۔ میدان میں کچھ غلطیاں ہوئیں۔ ایک کیچ جو ہم نے چھوڑا وہ میئرز کا تھا، جنہوں نے اس کے بعد کافی رنز بنائے اور ہمیں کھیل میں پیچھے دھکیل دیا۔'

انہوں نے کہا، آئی 'پی ایل میں چانس دینے کا مطلب ہے کہ آپ ایک بہت اچھے کھلاڑی کو دوسرا موقع دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس کا فائدہ اٹھایا۔ اس کے بعد سے انہوں نے زیادہ تر اچھے شاٹس کھیلے۔ انہوں نے ہماری اسپن بولنگ پر بھی حملہ کیا، اس لیے وہ ہمارے لیے ایک اچھا سبق تھا۔' میئر کی بہترین اننگ کی مدد سے دہلی نے آخری 14 اوور میں 163 رن لٹا دئے۔ غورطلب ہے کہ لکھنؤ نے اپنی اننگ میں 16 چھکے اور صرف پانچ چوکے لگائے۔ پونٹنگ نے کہا کہ لکھنؤ کی پچ ایسی نہیں تھی جہاں 190 سے زیادہ رنز بنائے جا سکیں۔

پونٹنگ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے اپنی بولنگ اننگ میں 16 چھکے کھائے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری کارکردگی بہت خراب تھی۔ آج کے وکٹ کو دیکھ کر مجھے نہیں لگتا کہ یہاں 190 سے زیادہ رنز بننے چاہیے تھے۔ اگر آپ اتنے رنز دے دیتے ہیں تو پھر خود کو میچ میں واپس لانا مشکل ہوتاہے۔پونٹنگ نے مارک ووڈ کی بھی تعریف کی، جس نے اپنے چار اوورز میں 14 رنزدے کر پانچ وکٹ لیتے ہوئے دہلی کی بلے بازی کی کمر توڑ دی۔پ ونٹنگ نے ووڈ کے بارے میں کہا، 'اس نے ویسی ہی گیندبازی کی جیسا ہم نے سوچاتھا۔ ہم جانتے ہیں کہ وہ اسٹمپ کو نشانہ بنائے گا اور باؤنسر کا استعمال کرے گا۔ اس نے دو بلے بازوں کو بولڈ کیا اور باؤنسر کا بہت اچھا استعمال کیا۔ اگر وہ ٹورنامنٹ میں فٹ رہتا ہے تو آپ اسے کچھ بہترین اسپیل ڈالتے ہوئے دیکھیں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 لکھنؤ نے دہلی کیپیٹلز کو پچاس رنز سے شکست دی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.