ETV Bharat / sports

IPL 2022: رحمان اللہ گرباز گجرات ٹائٹنز میں جیسن رائے کی جگہ لیں گے

گجرات ٹائٹنز کی ٹیم آئی پی ایل IPL-2022 کے سیزن کے لیے افغانستان کے اوپنر رحمان اللہ گرباز Rahman Ullah Gurbaz کو شامل کرسکتی ہے۔ رحمان اللہ گرباز گزشتہ ماہ آئی پی ایل 2022 کے سیزن سے باہر ہو گئے تھے۔ گرباز باز کو انگلینڈ کے جیسن رائے کی جگہ متبادل ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

رحمان اللہ گرباز گجرات ٹائٹنز میں جیسن رائے کی جگہ لیں گے

author img

By

Published : Mar 8, 2022, 9:30 PM IST

آئی پی ایل فرنچائز گجرات ٹائٹنز Gujarat Titans اپنے انگلینڈ کے کھلاڑی جیسن رائے Jason Roy کی جگہ افغانستان کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رحمن اللہ گرباز کو سائن کرنے کے لیے تیار ہے، جو گزشتہ ماہ آئی پی ایل IPL-2022 کے سیزن سے باہر ہو گئے تھے۔

کرک بز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ انگلینڈ کے جارح مزاج اوپنر رائے کا صحیح متبادل نہیں ہے، لیکن گجرات ٹائٹنز ٹیم مینجمنٹ نے یہ فیصلہ موجودہ ردھیمان ساہا کے معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

ساہا کے ٹیم کی پہلی پسند کے وکٹ کیپر ہونے کی امید ہے، لیکن انتظامیہ اب بھی بیک اپ آپشن چاہتی ہے تاکہ کسی غیر متوقع صورتحال کی صورت میں کوئی مخمصہ نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: IPL Mega Auction: محمد شامی گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کریں گے

گجرات ٹائٹنز کے پاس اگرچہ ایک اور وکٹ کیپر میتھیو ویڈ ہے، لیکن جیسا کہ کرکٹ آسٹریلیا پہلے ہی فیصلہ کر چکا ہے کہ معاہدہ شدہ آسٹریلوی کھلاڑی 6 اپریل تک آئی پی ایل میں نہیں کھیلیں گے، جبکہ آئی پی ایل 26 مارچ سے شروع ہو رہا ہے اور گجرات ٹائٹنز28 مارچ کو اپنے پہلے ہی میچ میں اپنی ہی طرح نئی فرنچائزی لکھنؤ سپر جائنٹس سے ٹکر لے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.