ETV Bharat / sports

IPL 2022 Qualifier-2: بنگلور نے راجستھان کو 158 رن کا ہدف دیا

author img

By

Published : May 27, 2022, 10:36 PM IST

راجستھان رائلز نے کوالیفائر 2 میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ٹاس جیت کرگیند بازی کی۔ دونوں ٹیمیں دوسرے کوالیفائر میں بغیر کسی تبدیلی کے کھیل چکی ہیں۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رائل چیلنجرز بنگلور نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔Bangalore set 158-run target against Rajasthan

بنگلور نے راجستھان کو 158 رن کا ہدف دیا
بنگلور نے راجستھان کو 158 رن کا ہدف دیا

راجستھان رائلز کے تیز گیند بازوں پرسدھ کرشنا (22 رن پر 3وکٹ) اور اوبید مکائے (23 رن پر 3وکٹ) نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے رائل چیلنجرز بنگلور کو آئی پی ایل کے کوالیفائر 2 میں جمعہ کو مقررہ 20 اووروں میں آٹھ وکٹ پر157 رن پرروک دیا۔ بنگلورکے لیے رجت پاٹیدار نے ایک بار پھراہم اننگ کھیلتے ہوئے 42 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 58 رن بنائے۔ کپتان فاف ڈو پلیسس نے 25 اور گلین میکسویل نے 24 رن بنائے۔ وراٹ کوہلی نے مایوس کیااور سات رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ angalore set 158-run target against Rajasthan

پرسدھ کرشنا نے وراٹ کوہلی کو اپنے جال میں پھنسایا، شارٹ آف لینتھ گیند تھی آف اسٹمپ کے باہر، کوہلی کھڑے کھڑے اسے آف سائیڈ پرکھیلناچاہتے تھے۔ اضافی باؤنس کی وجہ سے چکماکھاگئے، باہری کنارہ لے کر گیند وکٹ کیپر سیمسن کے دائیں طرف گئی جنہوں نے آسان کیچ لیا۔

ڈو پلیسس اور رجت پاٹیدار نے دوسرے وکٹ کے لیے 70 رن جوڑے لیکن اوبید میکاے نے ڈو پلیسس کا وکٹ حاصل کیا۔ شارٹ تھرڈ مین پر روی چندرن اشون کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ فاف نے 27 گیندوں پر 25 رن میں تین چوکے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: Nikhat Zareen Receives Warm Welcome in Hyderabad: گولڈ میڈلسٹ نکہت زرین کا حیدرآباد میں شاندار استقبال

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.